67

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(پاکستان اپ ڈیٹس ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعتوں سے تھا جب کہ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، سید اللہ، زار محمد، الف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ اور محمد رحمان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں