50

بوچھال کلاں چوکی کی پولیس نے غلط فہمی کی بناءپرملزم کے ملتے جلتے نام سے ایک شریف شخص کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،،،،چکوال کی مزید خبریں

چکوال(بیورورپورٹ)بوچھال کلاں چوکی کی پولیس نے غلط فہمی کی بناءپرملزم کے ملتے جلتے نام سے ایک شریف شخص کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عوامی مداخلت پر شریف شخص کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیاگیا تاہم پولیس چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر گھس گئی اور توڑ پھوڑ کی۔گھر میں موجود تمام قیمتی سامان کو لاتیں مار مار کر توڑ ڈالا۔ اہلیان علاقہ کا پولیس گردی پر شدید احتجاج۔بوچھال کلاں پولیس نے اکرام نام کے ایک شخص کو گرفتار کرنا تھا مگر اصل اکرام کی بجائے ملتے جلتے اکرام کو گرفتار کر لیا اور تھانے منتقل کیا جا رہا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی اور انہوں نے شریف شخص کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیا۔ بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری بوچھال کلاں میں اکرام نامی شخص کے گھر کے اندر داخل ہو گئی اور توڑ پھوڑ کی۔ گھر میں موجود اہل خانہ کو ہراساں کیا جس پر علاقہ کی عوام نے شدید احتجاج کیا اور پولیس گردی کی مذمت کی اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

چکوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال پر پٹھان مافیا کا قبضہ،انتظامی ڈاکٹرز نے پٹھان ٹاﺅٹ رکھ لیے جو سارا دن ہسپتال کے اندر بلاوجہ موجود رہتے ہیںجبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی آئی ڈی سی لیب پر بھی پٹھان ٹاﺅٹ قابض ہو چکے ہیں ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں پٹھان ٹاﺅٹوں نے انت مچا رکھی ہے۔مذکورہ پٹھان ٹاﺅٹ سادہ لوح عوام کو بہلا پھسلا کر چیک اپ کرنے کے بہانے ان کی جیبیں خالی کر رہے ہیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فائل ہسپتال پہنچنے پر پٹھان ٹاﺅٹ کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہیں ۔ٹوکن یا پرچی لیتے وقت پٹھان ٹاﺅٹوں کو چائے پانی دیا جائے تو وہ مدد کر دیتے ہیں دوسری طرف آئی ڈی سی لیب انچارج چونکہ خود ایک پٹھان ہے اس لیے اس نے ایک پٹھان ٹاﺅٹ رکھ لیا ہے جو جلدی ٹیسٹ کروانے کے نام پر مریضوں سے رقوم بٹورتا ہے مذکورہ پٹھان ٹاﺅٹ کے بغیر آئی ڈی سی لیب سے ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہے۔مذکورہ پٹھان ٹاﺅٹ مختلف حیلے بہانوں سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین سے بھی رقوم بٹورتے ہیں اعلیٰ حکام ہسپتال سے ٹاﺅٹ مافیا کا خاتمہ کروائیں۔

چکوال(بیورورپورٹ)چوآسیدن شاہ میں نجی سکول کی استانی نے دس سالہ طالب علم کو چھڑیوں سے مار مار کر ادھ موا کر دیا۔دس سالہ طالب علم بلال کے ہاتھ سے کرسی کیا چھوٹی اس پر تو قیامت ٹوٹ پڑی، نوشیبہ نامی خاتون ٹیچر جو کہ چھمبی کی رہائشی بتائی جاتی ہے نے نجی سکول لیڈر ہاﺅس کے طالب علم بلال کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا اور اس کی حالت غیر ہوگئی، کمسن طالب علم کے جسم پر چھڑیوں کے گہرے نشان پڑ گئے اور اس کے والدین نے محکمہ والدین اور دیگر حکام سے جلاد ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چکوال(بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ون ویلرز کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے موٹر سائیکل بھی تھانے میں بند کر دئیے۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ چودہ اگست سے قبل پولیس کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ ون ویلنگ کو ہر صورت ناکام بنائیں اور ایسے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کریں جو ون ویلنگ کر رہے ہوں مگر سٹی پولیس کے افتخار نامی سب انسپکٹر نے ون ویلنگ کرنے والوں کو تو قابونہ کیا البتہ کاغذی کاروائی اور خانہ پری کرنے کے لیے درجنوں شریف شہریوں کے موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دئیے جو روزمرہ کے معاملات کے لیے گھر سے نکلے ہوئے تھے۔سٹی پولیس چکوال نے اختیارات سے ناجائز تجاوز کیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اگر تحقیقات کروائیں تو یقینی طور پر یہی بات سامنے آئے گی کہ ون ویلنگ والے موٹرسائیکل برائے نام جبکہ بے گناہوں کے موٹر سائیکل زیادہ تعداد میں بند کیے گئے ہیں۔

چکوال(بیورورپورٹ)حلقہ این اے65چکوالIIکی نشست جو کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کامیاب ہونے کے بعد خالی کی تھی پر سردار غلام عباس الیکشن لڑیں تو نہ صرف بھاری کامیابی حاصل ہو سکتی ہے بلکہ علاقہ کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوںپر حل ہو سکتے ہیں۔ سردار غلام عباس خان نے اپنے وعدے کے مطابق بہت بڑی قربانی دیتے ہوئے تحریک انصاف اور چوہدری پریز الٰہی کو 25مئی کے الیکشن میںکامیاب کروایا اب چونکہ سردار غلام عباس کی نااہلی اصولی طور پر ختم ہو چکی ہے اور وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں تو ایسی صورت میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کو چاہئے کہ وہ سردار غلام عباس کو ٹکٹ دے اور الیکشن لڑوائے ۔دونوں پارٹیاں سردار غلام عباس کے احسانوں کا بدلہ چکانے کے لیے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تو سردار غلام عباس حلقہ این اے65کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے معاون اور مددگار ثابت ہونگے جبکہ علاقہ میں تعمیر و ترقی کا نیا باب بھی روشن ہوگا۔

چکوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں سے شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کئیں. ڈپٹی کمشنر چکوال شاہد صغیر شاہد نے سٹی سکین کرنیوالے عملے کے متعلق عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شدید اظہار برہمی کیا جبکہ انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ڈاکٹرز کے رویے اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ہدایات جاری کئیں کہ مریضوں کو بلڈ پریشر و دیگر چیک کرنے کےلیے انتظار کی کوفت اٹھانا پڑتی ہے اس لیے ڈاکٹر خود بلد پریشر وغیرہ چیک کرینگے جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کےلیے انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کو اپنا نمبر لکھ کر ہسپتال کے باہر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی مریض کو شکایت ہو تو وہ اس نمبر پر رابطہ کرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے کہا کہ مریضوں کو آسانیاں فراہم کرنے کےلیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کرے گی. ہسپتال عملے کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور جسکے متعلق شکایات ملی اس پر سخت ایکشن لیں گے.ہسپتال میں نیا بلاک بھی تعمیر ہو رہا ہے امید ہے اسکے بعد مریضوں کو مزید ریلیف ملے گا.

چکوال(بیورورپورٹ)تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ میں خاکوں کی نمائش کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ ضلعی دفتر تحریک لبیک سے شروع ہونے والی ریلی تلہ گنگ روڈ سے ہوتی ہوئی یادگار چوک تک پہنچی ،ریلی کی قیادت تحریک لبیک کے ضلعی رہنماﺅں پیر سید حسنین محمود شاہ اور سید تصدق منظور کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاءنے ہالینڈ میں خاکوں کی نمائش کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ سے فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرے ۔

چکوال(بیورورپورٹ)مائرز کالج چکوال کا کیمبرج او لیول کا رزلٹ امسال بھی سو فیصد رہا” مائرز” نے ماضی کی روایات کو زندہ رکھا ۔کالج ہذا کا تعلیمی سفر 1999 ءسے شروع ہوا۔ اس سفر میں پرنسپل اور اساتذہ کی انتھک محنت نے کالج ہذا کو ضلع چکوال میں وہ واحد ادارہ بنا دیا جس سے فارغ التحصیل طلباءدنیا کی معروف ترین یونیورسٹیز میں سکالرز شپ پہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہےں ۔امسال بھی بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن مےں زرتاشیا اسرار 8-A بشمول 4-A* محمد عبداللہ حسن 8-A بشمول 1-A* ،نوال ناصر 7-A بشمول 3-A* ،سارہ جبیں اشرف 7-A بشمول2-A* ،سویرا شاہین7-A ،محمد حذیفہ6-A بشمول3-A* راجہ علی رضا خان 6-A بشمول 1-A* ،محمد فراز 5-A بشمول 1-A* ،ولید حیدر 4-A ،وریشہ ادریس 4-A ،کنزہ مناہل 3-A بشمول 1-A* اور فریال خالد نے 3-A حاصل کئے۔کالج چیئرمین راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے والدین اور کالج سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

چکوال(بیورورپورٹڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے کہاہے کہ ضلعی انتظامےہ عید الاضح کے موقع پر صفائی کے انتظام کو ےقینی بنائے گی تاکہ عوام الناس کوعید قربان پر کسی قسم کی عدم صفائی سے پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔آج اس سلسلے میں ڈی سی کملیکس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر چکوال کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ایجوکیشن،ڈی او سول ڈیفیس ،انچارج ریسکےو 1122،محکمہ پولیس کے افسران ،ڈی او بلڈنگ،ایکسیئن سما ل ڈیمز،سی او ایم سیز اور محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹر طارق محمود نے شرکت کی ۔انچارج ریسکےو 1122 ڈاکٹر عتیق الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتاےا کہ موسم برسات کے دوران کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہیں ہوا۔اب قربانی کے بعد کی گندگی کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے اور سیور لائینوں کو کلئیر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ایکسیئن سمال ڈیمز نے بتاےا کہ چکوال نالے کی صفائی کیوجہ سے گزشتہ بارشوں کا پانی بھی کہیں کھڑا نہیں ہوا۔اجلاس میں ریسکےو1122 ،سول ڈیفنس ،ہیلتھ ،سی اوز کی قربانی کے دوران ڈےوٹیز اور ذمہ دارےوں اور انتظامات بارے تفصیلی پلان ذیر بحث آےا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی اوز بلدےہ کی ذمہ داری سب سے اہم ہے انہوں نے سی ای اوز بلدےہ کو ہداےت کی کہ بکرا عید کے دنوں میں ان کا سٹاف صبح 5 بجے قربانی کی جگہوں پر موجود رہے اور قربانی کے بعدکے باقےات اٹھانے میں کسی قسم کی غفلت کا مظا ہرہ نا کرے ۔ مذید براں انہوںنے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر عوام کوچکوال میں صفائی فراہم کرنا ضلعی انتظامےہ کی ذمہ داری ہے۔

چکوال( بیورورپورٹ)جشن آزادی 2018کے سلسلے میں ہونے والے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز13اگست کو ہوا۔شہر اور علاقے کی 20سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ۔15 اگست کی رات ہونے والے بیڈمنٹن فائنل میچ کو عبدالرحمان اور کامران نے عرفان اور نعمان کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا ۔اس میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چکوال
تھے ۔ونر ٹیم کواسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال خان نے رنر اپ کو ڈی ایس پی چودھری اثر علی نے ٹرافی اور کٹس پر مشمل انعامات تقسیم کیے جبکہ جےوری کمیٹی ،مہر بان ریفری اوٹورنا منٹ انتظامےہ میں ڈی او سپورٹس آفیسر چودھری عامر اوصاف نے انعامات تقسیم کیے۔

چکوال (بیورورپورٹ) ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم کمانڈو مارشل آرٹ نے 14اگست کو کراٹے کے مقابلے اور شاندار مظاہرے کا انعقاد کیا ،اس پروگرام میں مسلم کمانڈو مارشل آرٹ کے کلب اور کوریا تائی کمانڈو ، جاپانی سو کیوکشن ، مکس مارشل آرٹ اور چائنی مارشل آرٹ کنگفو تووا نے حصہ لیا، مائیٹ میں مسلم کمانڈو مارشل آرٹ میں پہلی پوزیشن ، محمد عمران ، دوسری پوزشین محمد حسیب، تھرڈ پوزیشن محمد ابرار، شو کیو کشن میں معاویہ عبدالرحمن، علمدار علی ، مکس مارشل آرٹ میں حسنین عباس، محمود علیم احمد، کنگفو تووا میں نسیم خان،قادر خان ، محاذ خان ، تائی کمانڈو میں عمیر حمزہ ، احسن ، عدنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ پروگرام مسلم کمانڈو مارشل آرٹ کے بانی گرینڈ ماسٹر شیخ جمشید علی کے زیر نگرانی تھا اور اس پروگرام میں چیف گیسٹ راجہ خالد محمود سو کیو کشن فیڈریشن پاکستان برانچ چیف تھے اور تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقار علی تھے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے خصوصی طور پر اس پروگرا م میں شرکت کی ، انسٹرکٹرمیں پہلا انعام محمد سہیل ڈھڈیال ، دوسرا انعام محمد حنیف خان ، تیسرا انعام شعیب احمد اور اس ٹورنامنٹ کا بیسٹ انعام سابقہ ٹریفک سارجنٹ قاضی مشتاق احمد نے حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں