161

کسان کو سہولتیں فراہم کیے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا:ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسان کو سہولتیں فراہم کیے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میںایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری امتیاز ،اسسٹنٹ کمشنر سحرش سعد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کلیم نثار اور کسان اتحاد کے نمائندے کیپٹن (ر)محمد حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں جنہیں عام کسان تک ان کے ثمرات پہنچانے کیلئے محکمہ زراعت کو اپنا کام ایمانداری اور ملی جذبے کے ساتھ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد یں اور زرعی ادویات بیچنے والے معاشرے کا ناسور ہیں جن کا قلع قمع کیے بغیر کاشتکار کا استحصال ختم نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر جعلی کھاد،بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایک مربوط مہم چلائی جائے اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث تمام کرداروں کو سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کوالٹی چیکنگ کیلئے سیمپلنگ کے کام کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی رپورٹ ان کے دفتر میں جمع کروائی جائے ۔ دریں اثنا ءایک اور اجلاس میں ریونیو اور رجسٹری برانچ میں کرپشن اور کام کی سست روی کی شکایات کا سخت ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کام چوری اور کرپٹ عناصر کیلئے ان کے دفتر میں کوئی جگہ نہیں اور کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی اور ایف آئی درج کروائی جائے گی

ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری ٹھکانے لگانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی -عید تک قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے علاوہ خریدوفروخت کو سختی سے روکا جائے اور تمام بیوپاریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے جانور قریبی منڈی میں فروخت کے لئے لے کر جائیں -انہو ںنے یہ ہدایات اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں دیں جس میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی -اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے سی جنرل سرور تیمور نے شرکت کی -انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھلی جگہوں پر سری پائے بھوننے پر بھی پابندی عائد کی ہے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکا جاسکے جس پر سختی سے عملدر آمد کی ضرورت ہے -انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضروری عملے کی ڈیوٹیاں لگانے اور عید سے قابل عید گاہوں اور عید کے تینوں دن میں صفائی کو یقینی بنانے اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ میونسپل اداروں کی معاونت سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی -انہو ںنے قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مدرسوں اور دوسری فلاحی تنظیموں کی درخواستو ںپر جلد فیصلہ کرنے او ران کے علاوہ دوسری تنظیموں کے کھالیں اکٹھی کرنے کو روکنے کے لئے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی –

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں چوہدری صغیر انجم ،میاں بابرصغیر،ملک فیصل ڈھکو ،میاں نوید اسلم سمیت دیگرنے قومی اسمبلی میں اسدقیصرکے سپےکرمنتخب ہونے پرجشن منایااورمٹھائیاں تقسیم کیں‘ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں نے مےڈیاکوبتایاکہ انشاءاللہ 18اگست کوعمران خان بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکروزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے‘ انہوں نے کہاکہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے اوراب لٹیروں‘ غاصبوں اورکرپٹ عناصرکاخاتمہ یقینی ہوگااورملک ترقی کی شاہراہ پرچلے گا‘ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کوسوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں دیا بلکہ پاکستان کومسائل کی دلدل میں دھکیل رکھاہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال سے ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہونیوالے ملک ندیم کامران نے بھی حلف اٹھالیا۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب میں قائد ساہیوال ملک ندیم کامران نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءمیاں حمزہ شہبازشریف اورسعد رفیق کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے اپنے بازوپر سیاہ پٹیاں بھی بابند رکھی تھی ۔قبل ازیں اسمبلی پہنچنے پر مسلم لیگ(ن ) کی سینئرقیادت نے قائد ساہیوال ملک ندیم کامران کا بھرپوراستقبال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی پر مبارک دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا ۔بعدازاں ساہیوال پہنچنے پر ملک ندیم کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ساہیوال کی عوام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ووٹ کے ساتھ ساتھ سپورٹ بھی کیا اوربھاری اکثریت سے جتوایا ۔ان کاکہناتھاکہ یہ ملک ندیم کامران کی جیت نہیں بلکہ ساہیوال کی جیت ہے ۔سابقہ ادوارکی طرح ساہیوال کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا مثبت کرداراداکرتارہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں