75

لاکھوں روپے کی منشیات بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے ارکان خواتین سمیت لاکھوں روپے کی منشیات بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار، گروہ میں دو خواتین سمیت چار افراد شامل، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سخی سرور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کوگرفتار کر تے ہوئے انکے قبضے سے 5500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم منیر قربان جس کا تعلق وہاڑی اور چشتیاں سے ہے عرصہ دراز سے اپنی بیوی، ماں اور بچی سمیت اپنی ذاتی گاڑی کے ذریعے ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں منشیات سمگل کرتا ہے اور اس وقت بھی بلوچستان سے چرس لیکر پنجاب جا رہا ہے جس پر ایس ایچ او کبیر خان منیس نے فوری ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ناکہ لگا کر کار نمبریLEA-8844 کو چیک کیا تو گاڑی میں بھاری مقدار میں چرس موجود تھی پولیس نے گاڑی سے چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گاڑی سمیت چرس بھی قبضہ میں لے لی اور چاروں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تخت مقدمہ درج کرلیا اس موقعہ پر ایس ایچ او کبیر خان نے بتایا کہ ملزمان نے یہ مکروہ دھندہ کافی عرصہ سے جاری رکھا ہواتھا اور بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کرتے تھے دوران چیکنگ انہیں گرفتار کیا گیا ہے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان کیلئے مہم کا آغاز
ڈیرہ غازیخان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان کیلئے مہم کا آغاز کر دیاگیاہے جس کا باقاعدہ افتتاح بدھ 29اگست کو اراکین اسمبلی ، میئر کارپوریشن اور چیئرمین یونین کونسلز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا سات بجے صبح سے صفائی کے ساتھ تجاوزا ت کے خاتمہ اور شجرکاری پر توجہ دی جائے گی اس بات کافیصلہ انہوںنے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی ، میئر شاہد حمید چانڈیہ اوردیگر موجود تھے کمشنر نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ محکمہ کی جیکٹ میں ملبوس ہوناچاہیئے متعلقہ محکمے مکمل تیاری کے ساتھ آئیں تجاوزات گرانے کے ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے بھاری مشینری موجود ہونی چاہیئے شہریوں کو مہم میں ساتھ ملایا جائے گا کمشنرنے کہاکہ ڈیرہ کو حقیقی معنوں میںپھلاں دا سہرا بنایاجائے گا جس کیلئے سول سوسائٹی اور کاروباری حضرات کو ایک قدم آگے آنا چاہیئے انہوںنے کہا کہ دکاندار اپنا سامان دکانوں کی حدود تک محدود رکھیں کمشنر رانا گلزار احمد نے کہاکہ پیر 27اگست کو د س بجے دن متعلقہ اراکین اسمبلی کا اجلاس بلایا جارہاہے جس میں مہم کو حتمی شکل دی جائے گی

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو ہو گا
ڈیرہ غازیخان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو دس بجے صبح جبکہ پوزیشنز© کا اعلان ایک روز قبل شام چھ بجے کیا جائے گا12ستمبر کو بورڈ میں تقریب منعقد ہو گی جس میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز پہنائے جائیں گے شیخ امجد حسین نے بتایاکہ رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ سی ڈی کی صورت میں بھی دستیاب ہوگا امیدوار 800295پر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکیں گے ڈ پٹی کنٹرولر نے بتایا کہ نتائج کے اعلان کے بعد رزلٹ کارڈز کی ترسیل فوری ممکن بنائی جائے گی انہوںنے بتایاکہ کسی بھی مضمون کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں 27ستمبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کے ذریعے جمع کرائی جاسکیں گی شیخ امجد حسین نے کہاکہ جن امیدواروں کو رولنمبرسلپس مشروط طور پر جاری کی گئی تھیں وہ اپنے اعتراضات فوری طو رپر دو رکرائیں تاکہ ان کو رزلٹ میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے

پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے بارے میںآگاہی لیکچر
ڈیرہ غازیخان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انچارج محمودالحسن گجر کی سربراہی میںڈیرہ غازیخان ضلع کے گورنمنٹ پرائمری و ہائر سکینڈری سکول شاہ صدر دین ، گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی سیمنٹ موڑ ، ڈالہ و رکشہ سٹینڈ پیر عادل اور تونسہ روڈ کے پٹرول پمپ سمیت دیگر عوامی مقامات پر لوگو ںکو روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین ، ون ویلنگ ، سکیورٹی ، ڈینگی بخار اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے بارے میںآگاہی لیکچرز دیئے اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے دریں اثنا تونسہ روڈ پر سیفٹی کیمپ لگایاگیا مختلف گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے گئے

ایم این اے،ایم پی اے اور مئیر ڈیرہ فوٹو سیشن میں مصروف،،،تبدیلی نظر نہیں آرہی
ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )پیپلزپارٹی کے رہنما شبلی شب خیز غوری نے کہا ہے انتظامیہ کے صفائی اور آلائشوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں پی ٹی آئی کی تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی پی ٹی آئی کی ایم این اے انتظامیہ کے ساتھ فوٹو سیشن میں مصروف ہے اگر صفائی کے انتظامات نہ کیے گئے تو بیماریوں کا خدشہ ہے شہر میں غلاظت گندگی اور آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ناقص صفائی اور گندگی کی وجہ سے راستوں میں گزرنے والوں کو تکلیف ہورہی ہے مقامی ایم پی اے اور مئیر ڈیرہ بھی فوٹو سیشن میں مصروف ہیں شہری اس رویہ سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی کے انتظامات عملی طورپر بہتر کئے جائیں ورنہ لوگ ان کے دروازوں پر یہی غلاظت پھینکیں گے اور ان کے گھروں کے راستے بند کر دیں گے اس موقع پر رہنماءپاکستان پیپلز پارٹی سردار خلیل خان برمانی اور فہد بھٹی بھی موجود تھے۔

سردار بابر خان موسیٰ خیل کا ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونا بلوچستان کی عوام کے لیے نیک شگون ہیں
ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) سردار بابر خان موسیٰ خیل انتہائی ایماندار اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں انکا پہلی بار انتخابات میں حصہ لیکر کامیاب ہونا عوامی محبت کی دلیل ہے انکا ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونا بلوچستان کی عوام کے لیے نیک شگون ہیں انشاءاللہ وہ صوبہ کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے یہ بات معروف ٹرانسپورٹر الحاج حاجی محمد جہانگیر خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ سردار بابر خان موسیٰ خیل انکے بھتیجے ہیںاور انہوں نے پہلی بار جنرل الیکشن میں ایم پی اے کی نشست سے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر حصہ لیا اور قائد تحریک انصاف عمران خان نے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا جو کہ قابل تعریف بات ہے انہوں نے کہا کہ سردار بابر خان موسیٰ خیل صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس موقع پر سلیم پتافی ، محمد طارق ، محمد اسلم ، نزاکت ، عامر حسین ، محمد علی ، صدام علی ، اکبر علی ، محمد قاسم ، و دیگر نے سردار بابر خان موسیٰ خیل کو ڈپٹی اسپیکر بلوچستان منتخب ہونے پر انہیں اور انکے چچا معروف ٹرانسپورٹر الحاج حاجی محمد جہانگیر کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

پی ٹی آئی ورکرکنونشن26اگست بروز اتوار فرید آباد کالونی رات 8بجے ہوگا،،،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) جب مسائل زیادہ ہوں وسائل کم ہوں تو عزم اور محنت کو زیادہ کرنا پڑتا ہے یہ بات پی ٹی آئی لیڈرزورکرزاور عوام بھی جانتے ہیں اب اس کے عملی مظاہرے کا وقت آچکا ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ مسائل کا ادراک کرتے ہوئے بہترین پلاننگ اور اس کے مطابق قابل عمل روڈ میپ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کے لیے تفصیلی پلاننگ ٹائم فریم اور روڈ میپ کے ساتھ تیاری کر چکی ہوں ورکرز کے ساتھ اسکے بنیادی خدوخال پر مشاورت کے بعد وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خدمت پیش میں کیا جائے گا اور میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ہمیں یقین ہے کہ انکی سر پرستی میں ڈیرہ غازی خان کے تمام مسائل حل کرکے اسے پھلیں دا سہرا بنایا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میںپی ٹی آئی ورکرکنونش 26اگست بروز اتوار فرید آباد کالونی رات 8بجے ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں