38

راجہ یاسر سرفراز نے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کا قلمدان سنبھال لیا،،، چکوال کی مزید خبریں

چکوال(بیو رو رپورٹ)راجہ یاسر سرفراز نے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کا قلمدان سنبھال لیا راجہ یاسر سرفراز کا آج دفتر میں پہلا دن تھا وہ صبح ۹ بجے دفتر پہنچ گئے اور فوری طور پر گورنمنٹ کالج چکوال میں ایونینگ کلاسس اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون کے اضافے کا فیصلہ کیا۔ انشاءاللہ بہت جلد نئی یونیورسٹیاں بنانے کے حوالے سے کام شروع کر دیا جائے گا اس کے علاوہ سیاحت کے ایم ڈی سے ملاقات کی اور پنجاب میں ترجیح بنیادوں پر سیاحت میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایک دو دن میں چکوال آنے کے شیڈول کا اعلان کریں گے ان کی غیر موجودگی میں راجہ عثمان ہارون MPA سیکرٹریٹ کا چارج آج سے سنبھالیں گے۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد ےونس اور دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ آج موضع ڈیری سیداںتحصیل چوآسیدن شاہ میں 25 اگست کو فوجی فاﺅنڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والی 63سالہ محفوظ بیگم کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمرا ہ پورے علاقے کا دورہ بھی کیا اور اہل علاقہ کی آگاہی اور بروقت حفاظت کے لئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک اور ہیلتھ کے ذمہ دار افسران کو موقع پر ضروری ہداےات جاری کیں۔تاکہ لوگوں کو کانگو جیسے موزی مرض سے بچاےا جا سکے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو ےقینی بناےا جا سکے ۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)سٹی پولیس چکوال نے تین مرلہ سکیم سے ایک شخص سے100بوتل شراب برآمد کر لی۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم نادر مسیح سکنہ کرسچین کالونی چکوال کے قبضہ سے 100بوتل شراب برآمد کر کے اسے گرفتار کر کے اس کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا جبکہ تھانہ ڈوہمن میں سات افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کومضروب کر دیا۔ ساجد محمود ولد غلام عباس ساکن کجلی نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا بسم اللہ خان گاﺅں میں ملک اظہر کے کے گھر کے سامنے گوشت کیلئے کھڑے تھے کہ کاشف ولد بابر سکنہ کجلی بھی وہاں موجود تھا نے اس کے بیٹے کو تھپڑ مارا اور گالیاں دیں، بوقت دن ملزمان جمال مسلح کلہاڑی، اویس ، توقیر مسلح ہائے ڈنڈا، وقاص مسلح پائپ ربڑ، کاشف مسلح ڈنڈا، بابر ولد فضل حسین مسلح ڈنڈا ساکن دیہہ گھر کا دروازہ توڑ کر گھس آئے اور گالیاں نکالنا شروع کر دیں، گھرمیں اس کا بیٹا گلفام، بیٹی مریم، زوجہ مسماة اختر موجوو تھے کہ ملزمان حملہ آور ہوگئے اور انہیں شدید مضروب کر دیا۔سب انسپکٹر علی اکبر نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال(بیو رو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ تبدیلی کے اثرات یونین کونسل لیول پر مرتب ہوں اور غریب لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں، صحت، صفائی، بجلی، سوئی گیس، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہےں، وہ قصبہ چک نورنگ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفودسے دلہہ ہاﺅس میں گفتگو کررہے تھے، سردار ذوالفقار علی خان نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال کے تمام سرکاری اداروں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کی موجودگی میں منعقد کیا جاچکا ہے اور تمام سرکاری اداروں پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ دفاتر کے بجائے موقع پر جاکر عوام کے مسائل کے حل کےلئے بہتر تجاویز مرتب کرےں، اس ضمن میں سرکاری اداروں کی معاونت کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، انہوںنے کہا کہ بلدیاتی ادارے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بے اختیار اداروں کی شکل اختیار کرچکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان جو نیا بلدیاتی نظام وضع کریں گے اس میں عوام کی بہتری آئے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں