39

ضلع بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف جاری مہم ،،، ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج سے ضلع بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف جاری مہم میں ملی جذبے اور لگن کے ساتھ حصہ لیں تا کہ ساہیوال سے سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروائی جا سکیں۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں ہونیوالے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران دیں ۔ اجلاس میںدونوں اسسٹنٹ کمشنرز مس سحرش سعد اور عابد کلیار کے علاوہ سی اے طاہر امین اور دیگر ریونیو آفیسر ز بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ زمینیں سرکاری پراپرٹی ہیں جنہیں پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق کسی بھی صورت ناجائز قابضین کے پاس نہیں رہنے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا ہمارے معاشرے کا ناسور ہی نہیں بلکہ ملکی معیشت کے بھی دشمن ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو نے تمام ریونیو آفیسر ز کو ہدایت کی آج سے جاری اس مہم کو جامع اور موثر بنانے کیلئے اس کا دائرہ کار ضلع بھر میں پھیلایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا سیاسی و غیر سیاسی پریشر خاطر میں نہ لایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ وہ اس مہم کی ذاتی طور نگرانی بھی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ بھی لیا کریں گے ۔واضح رہے کہ ضلع بھر میں موجود سرکاری زمین کی ڈائریکٹر ی پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے جس کے بعد ٹارگٹس آسان ہو گئے ہیں اور انہی ٹارگٹس کے خلاف آج سے اس مہم کا آغا زکیا جا رہا ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی وارڈ میں زیر علاج زاہد نامی مریض کی وفات سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں عید کے روز ہنگامی طور پر اس کا آپریشن کیا گیا -آپریشن کے بعد مریض روبصحت تھا اور اسے مکمل نگرانی میں رکھا گیا تاہم پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی جس کا اس کے آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا -انہو ںنے مزید وضاحت کی کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مسلسل مریض کی نگرانی کرتے رہے اور علاج میں بھی کوئی کوتاہی نہیں کی گئی -انہو ںنے مزید کہا کہ ہسپتال میں تمام مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور سٹاف کی سروس ڈیلوری میں بھی بہت بہتری آئی ہے –

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)ہائی ایس وین کی روڈ کراس کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر کو ٹکر، موقع پر ہی جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق 99/6Rکی رہائشءنسرین شاہد جو 99/6R کے ہسپتال میں ملازم تھیں جو190/9ALمیں حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے سٹاپ پر اتر کر روڈ کراس کرنے لگی تھیں کہ ہڑپہ کی طرف سے آنے والی ہائی ایس وین نے ٹکر مار دی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر نسرین شاہد موقع پر ہی دم توڑ گئیں اور ویگن ڈرائیور وین چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا تاہم مقامی پولیس چوکی ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر وین کو قبضہ میں لے کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) ملزمان نے خاتون کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹبی جے سنگھ میں اللہ دتہ وغیرہ 5افراد نے جنت بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے زخمی کر دیا اور اس کی عصمت دری کی جس پر پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج سے ضلع بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف جاری مہم میں ملی جذبے اور لگن کے ساتھ حصہ لیں تا کہ ساہیوال سے سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروائی جا سکیں۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں ہونیوالے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران دیں ۔ اجلاس میںدونوں اسسٹنٹ کمشنرز مس سحرش سعد اور عابد کلیار کے علاوہ سی اے طاہر امین اور دیگر ریونیو آفیسر ز بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ زمینیں سرکاری پراپرٹی ہیں جنہیں پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق کسی بھی صورت ناجائز قابضین کے پاس نہیں رہنے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا ہمارے معاشرے کا ناسور ہی نہیں بلکہ ملکی معیشت کے بھی دشمن ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو نے تمام ریونیو آفیسر ز کو ہدایت کی آج سے جاری اس مہم کو جامع اور موثر بنانے کیلئے اس کا دائرہ کار ضلع بھر میں پھیلایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا سیاسی و غیر سیاسی پریشر خاطر میں نہ لایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ وہ اس مہم کی ذاتی طور نگرانی بھی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ بھی لیا کریں گے ۔واضح رہے کہ ضلع بھر میں موجود سرکاری زمین کی ڈائریکٹر ی پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے جس کے بعد ٹارگٹس آسان ہو گئے ہیں اور انہی ٹارگٹس کے خلاف آج سے اس مہم کا آغا زکیا جا رہا ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی وارڈ میں زیر علاج زاہد نامی مریض کی وفات سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں عید کے روز ہنگامی طور پر اس کا آپریشن کیا گیا -آپریشن کے بعد مریض روبصحت تھا اور اسے مکمل نگرانی میں رکھا گیا تاہم پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی جس کا اس کے آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا -انہو ںنے مزید وضاحت کی کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مسلسل مریض کی نگرانی کرتے رہے اور علاج میں بھی کوئی کوتاہی نہیں کی گئی -انہو ںنے مزید کہا کہ ہسپتال میں تمام مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور سٹاف کی سروس ڈیلوری میں بھی بہت بہتری آئی ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)پولیس نے مدعی کو ملزم بناکر اس کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا،دوبکاردینے پرگرفتارکرکے یوسف والاحوالات میںبندکردیا،متاثرہ خاندان کاڈی پی اوسے نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں111/9-Lمیں علی احمد جوئیہ کھیت سے چارلیکر جارہاتھاجسے راستہ میں انجم جوئیہ وغیرہ نے روک لیا اورالزام عاید کیاکہ تمہارے چارہ لیجانے سے مٹی اڑرہی ہے،اسی بات کو وجہ بناکر لڑائی جھگڑاشروع کردیا۔اس دوران ملزموں نے ڈنڈے اورکلہاڑی کے پے درپے وارکرتے ہوئے علی احمد کو شدید زخمی کردیاجسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا ۔متاثرہ پارٹی مضروبی کا ڈاکٹ لیکرتھانے پہنچی تو ملزم فریق نے اپنے دوست محسن کی مدد سے نکے تھانیداریوسف سے ملی بھگت کرتے ہوئے مدعی پارٹی کو ملزم ظاہرکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔مدعی پارٹی عدالت سے ضمانتیں کرواکر روبکارتھانے دینے گئی تو اے ایس آئی محمد یوسف نے علی احمد کو تھانہ کی حوالات میں بند کردیا۔بعدازاں معززین علاقہ ومیڈیاکی نشاندہی پر ضمانت کے باوجود گرفتارکورہاکردیاگیا۔متاثرفریق نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او غلام مبشرمیکن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال شہر کو خوبصورت بنانے میں پی ایچ اے اہم کرداراداکررہا ہے۔گلی بازاروں میں سایہ داراورآرائشی پودے عجیب بہاردکھارہے ہیں۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی ساہیوال خالد منظورنے ایک ملاقات میں بتائی ۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے ساہیوال کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے پی ایچ اے سرکاری محکموںکو پودے بھی فراہم کررہا ہے۔اب تک ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جاچکے ہیں جن کی مناسب دیکھ بھال کیلئے عملہ بھی تعینات کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں تعیناتی کے بعد محکمہ کو اپنے پاوں پر کھڑاکرنا میرے لئے کسی مشن سے کم نہیں تھاچند ہی دنوں میں پی ایچ اے نے اپنا کھویاہوامقام حاصل کرلیا ۔شہریوں کو سرسبزوشاداب ماحول اورصحت مند فضاءفراہم کرنے میں پی ایچ اے اہم کرداراداکررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال جناب محمد زمان وٹوکی سربراہی میں محکمہ کو کرپشن سے پاک کردیاگیا گیا ہے تمام کام میرٹ اورحکومتی پالیسیوں کے مطابق ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں