43

وزیراعلی پنجاب کے علاقہ ،ٹرائیبل ایریا کے بزدار قبیلے کی خاتون نے بچے کو کھلے آسمان تلے روڈ پر جنم دے دیا،،، ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں غنڈہ گردی ،زچگی کے لئے لائی گئی خاتون کو ہسپتال سے نکال دیا،حاملہ خاتون نے بچے کو کھلے آسمان تلے روڈ پر جنم دے دیا،ڈاکٹروں کو مریضہ پر رحم نہ آیا،مریضہ کئی گھنٹے تک نومولود کے ہمراہ کھلے آسمان تلے تڑپتی رہی ،متاثرین کا تعلق ٹرائیبل ایریا کے بزدار قبیلے سے ہے،ٹیچنگ ہسپتال میں اس قسم کا یہ پانچواں واقعہ ہے،خون کا بندوبست نہ ہونے پر بے رحم ڈاکٹروں نے رویتی بے حسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مریضہ کو ہسپتال سے نکال دیا،حالت غیر ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال جاتے ہوئے حالت بگڑ گئی ،جس کی وجہ سے خاتون نے ہسپتال کے باہر سروس روڈ پر بچے کو جنم دیا، داخل رجسٹر میں ٹمپرنگ کی مریضہ اپنی مرضی باہر گئی،ڈاکٹروں کا موقف ، وزیر اعلی پنجا ب واقعہ کا نوٹس لے متاثرین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے علاقے ٹرائیبل ایریا کا رہائشی عبدالستار بزدار اپنی حاملہ بیوی عالیہ کو زچگی کے ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ لایا جہاں اسے داخل کرکے فارم دے دیا گیااورڈاکٹروںنے باہر الٹرا ساونڈاور ٹیسٹ کرائے کبھی ادھر جاو کبھی ادھر جاو بھگاتے رہے مریضہ پر کوئی توجہ نہ دی اور خون کی بوتل کا انتظام کرنے کا کہا اس نے کہا کہ میں خون کا بندوبست نہیں کرسکتا جس پر ڈیوٹی ڈاکٹروں نے مریضہ کو گائنی وارڈسے باہر نکال دیاتو یہ مریضہ کو پرائیویٹ لیکر جارہے تھے کہ حالت بگڑنے پر ہسپتال کے باہر سروس روڈ پر مریضہ نے بچے کو جنم دے دیا بچے کو جنم دے دیا۔مریضہ کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے نومولود ہے ہمراہ پڑی رہی مقامی لوگوں نے ریسکیو1122کو کال کی انہوں نے موقع پر پہنچ کو بچے کا چیک اپ کیااور خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ اور بچے کو چیلڈرن وارڈ میں شفٹ کیا جہاں پر زچہ و بچہ دونوں کی حالت خطرے سے ہیں متاثرہ عبدالستار بزدار نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ہوئے ناروا سلوک کا نوٹس لے اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرجائے۔

غیر قانونی تعمیرات کے مالکان،تجاوزات مافیا اور نادہندگان کے خلاف موثر آپریشن کیا جائیگا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن راناگلزار احمد نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کے مالکان،تجاوزات مافیا اور نادہندگان کے خلاف موثر آپریشن کیا جائیگا جس کا آغاز جلد ڈیر غازیخا ن سے کیا جائیگا انہوں نے بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں 29اگست سے ڈیرہ غازیخان شہر میں نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے نادہندگان کے خلاف کارروائی اور واجبات کی وصولی کے لئے حکمت عملی طے کی جائے۔نادہندگان کی تعداد اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ پیش کیا جائے کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کی 750کے قریب دکانوں کے واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں کمشنر نے کہاکہ دکاندارو ں کو تجاوزات رضا کارانہ طو رپر ہٹانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی جائے اور اس دوران بھر پور آگاہی مہم بھی چلائی جائے انجمن تاجران کا اجلاس منعقد کر کے واضح پیغام دیا جائے کہ وہ تجاوزات رضا کارانہ طو ر پر ختم کر دیں مہلت کے بعدتجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا مستقل تجاوزات گرا دی جائیں گی اور عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا جائے گا کمشنر نے کہاکہ بنکس ، پلازے اوردیگر غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کو بلا کر آخری مہلت دی جائے مہلت کے ایک ہفتہ بعد نقشہ کے بغیر تعمیر کی گئی تعمیرات اور بنک منیجرز کے آفسز سیل کر د یئے جائیں انہوںنے کہاکہ شہر کی صفائی کے مستقل حل کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی منظورر کرائی جائے گی جس کیلئے اراکین اسمبلی کی معاونت حاصل کی جائے گی کمشنر نے کہاکہ گذشتہ ٹی ایم اے کے دور میں تعمیر کی گئی غیر قانونی تعمیرات پر افسران اور ملازمین کے خلاف ریفرنس بھیجا جائیگا انہوں نے کہا کہ نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان مہم میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر،دیگر افسران اور اراکین اسمبلی ہاتھ میں جھاڑو پکڑ کر صفائی مہم کا آغاز کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو کامیاب کرنے کے لئے مئیر کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ شہر کو گرین بنانے کے لئے نہری پانی کے راستے کھول دئے گئے۔پودوں،پارکس اور لانز کے لئے وافر مقدار میں نہری پانی موجود ہے۔ مئیر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ اور چیف آفیسر امجد حسین نے اجلاس میںبتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی صرف 80دکانوں کا کرایہ مل رہا ہے 490دکانوں کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں اور باقی دکاندار کرایہ نہیں دے رہے جس پر کمشنر نے ہر دکان کی الگ الگ تفصیلات طلب کرلیں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیا،چیف آفیسر کارپوریشن امجد حسین اور دیگر افسران موجود تھے

ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے افسران ذاتی دلچسپی لیں
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے افسران ذاتی دلچسپی لیں،کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ دورویہ سڑک کی تکمیل کے لئے محکمہ کے اعلی افسران سے رابطے کئے جائیں۔سڑک کی جلد تکمیل کے لئے تعمیراتی کمپنیوں کو جلد فعال کیا جائے ڈپٹی کمشنر نےضلع میں نا مکمل سکیموں کی فہرست طلب کرلیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے تعاون سے ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرایا جائیگا۔ انہوں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی سڑکوں کے کنارے شجرکاری کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ ڈیرہ مظفر گڑھ روڈ فنڈ نہ ہونے سے التوا کا شکارہے اب تک فراہم کردہ پانچ کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کر لیے گئے اور ضلع کی حدود کی دو رویہ سڑک کی تکمیل کیلئے مزید ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز درکار ہیں فنڈز کی جلد فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے اعلی افسران سے رابطے میں ہیں فنڈز ملتے ہیں ڈیرہ مظفرگڑھ روڈ پر تیز رفتاری سے کام بحال کرا لیا جائےگا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سہیل رو ف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے فواد گورچانی اوردیگر افسران شریک تھے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کا ساڑھے آٹھ بجے صبح سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے ساڑھے آٹھ بجے صبح سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے آفس میں معائنہ کے دوران ملازمین کی حاضری چیک کی انہوں نے شناختی کارڈ کے ذریعے ملازمین کی حاضری ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر موقع پر موجود نہ ہونے والے ملازمین کی بھی حاضری درج ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملی بگھت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیںڈپٹی کمشنر نے حاضری رجسٹرنکلوانے کے لئے الماری کا تالا توڑنے کا حکم دیا۔فرسٹ اور سیکنڈ شفٹ کے لئے ملازمین کی حاضری کا الگ رجسٹر بنانے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر عارضی ملازمین کو ملازمت سے فارغ اور دیگر کو شوکاز نوٹسز جاری کے احکامات جاری کئے اور ملازمین کا حاضری ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر کے معائنہ کے دوران مالی اور دیگر عہدوں کے ملازمین عبدالعزیز،فیاض احمد،عبدالمجید،محمد حسن،محمد یوسف،محمد شفقت،محمد صادق غیر حاضر پائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے نواز شریف فیملی پارک کے معائنہ کے دوران کچرا نظر آنے پر ملازمیں پر برس پڑے۔ انہوں نے موقع پر موجود رہ کر صفائی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر ،،،،،، بچہ کی سڑک پر پیدائش کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں پہنچ گئے
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی بچہ کی سڑک پر پیدائش کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں پہنچ گئے مریضہ،لواحقین،عوام اور ڈاکٹرز سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق کو ہسپتال بلاکر واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوئری کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گائنی وارڈ میں مزید سو بستر کے حامل توسیعی منصوبہ کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو سفارشات پیش کی جائیں گی انہوںنے عوام کی نشاندہی پر گائنی وارڈ کے باہر بیت الخلاءکی تعمیر اور وافر مقدار میں پینے کا پانی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہسپتال کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے ڈاکٹرز کے مسائل حل کیے جائیں گے ایم ایس کے توسط سے مسائل تحریری طو رپر پیش کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے نشاندہی پر دیگر اضلاع سمیت ضلع کی ٹی ایچ کیوہسپتالوں ،،دیہی اور بنیادی مراکز صحت سے معمولی نوعیت کے مریض ریفر کرنے کی روش ترک کرانے کے لئے متعلقہ افسران سے بات کی جائیگی ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران ایک بستر پر ایک سے زائد مریض دیکھے، پوچھنے پر بتایا گیا کہ گائنی وارڈ میں مریضوں کا بوجھ زیادہ ہے 20بستر کے حامل وارڈ میں دو گنا سے زائد مریض داخل ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے گائنی وارڈ کی توسیع کیلئے سفارشات جلد بھیجنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی نشاندہی پر گائنی وارڈ کیلئے مزید الٹراساونڈ مشین اور ریڈیالوجسٹ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوںنے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے مزید بنچز نصب کرنے اور سایہ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے بتایا کہ گائنی وارڈ میں بلوچستان،سندھ اور خیبرپختونخواہ سے مریض آتے ہیں اور روزانہ اوسط 30مریضوں کی زچگیاں ہوتی ہیں آوٹ ڈور میں 300سے زائد مریضوں کا روزانہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے

ڈیرہ غازیخان شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات پاک کرنے کا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازیخان شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات پاک کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان کے تحت 29اگست کو سات بجے صبح چوک چورہٹہ سے مہم کا آغاز کیا جائے گا کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد کی تجویز پر اراکین اسمبلی اور سول سوسائٹی کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے کمشنر رانا گلزار احمد ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی۔ایم این اے زرتاج گل وزیر سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جھاڑو دیکر مہم میں عملی طورپر شریک ہوں گے۔

ضلع ڈیرہ غازیخان کے عوام کے مسائل کے موقع پر حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان کے عوام کے مسائل کے موقع پر حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہاہے جس کا باضابط آغاز 30اگست کو گیارہ بجے دن آرٹس کونسل سے کیا جائےگا کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن راناگلزار احمد نے کہاکہ کھلی کچہری میں ضلع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خصوصی طو رپر شرکت کریں گے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوام کے سوالو ںکے جوابات دینے کے ساتھ کھلی کچہری کی مکمل تیاری کر کے ذاتی طو رپر شریک ہوں کمشنر نے کہاکہ موقع پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے جائیں گے

یونیورسٹی آف ایجوکیشن،19 پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبرز کی رہنمائی میں سال 2018 کے نئے ایڈمیشن کی شروعات
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)فرد کو معاشرتی اقدار کی تفہیم دے کر اسے معاشرتی تقاضوں کی تکمیل کے قابل بنانا تعلیم کی اہم ذمہ داری ہے تعلیم اور معاشرہ ایک دوسرے سے جدا رہ کر اپناوجود برقرار نہیں رکھ سکتے دونوں ہی ا یک د وسرے پر انحصار کرتے ہیںتعلیم ہی فرد کو اس قابل بناتی ہے کہ اپنی تہذیبی اقدار سے آگاہی حاصل کر کے معاشرے کا مفید رکن بن سکے یہ بات یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل اور ڈاکٹر امین الدین نے ادارہ ہذا میں سال 2018 کے نئے ایڈمیشن کی شروعات ہونے پر ادارہ میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی اُنھوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ہر معاشرے کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے معاشرتی مقاصد کا تعین فلسفہ حیات کی روشنی میں کیا جاتا ہے اور ہمارا فلسفہ حیات دین اسلام ہے افراد کی ضروریات اور خواہشات اور رویوں کو یکجا کر دیا جائے تو معاشرتی اقدار وجو د میں آ جاتی ہیں جب افراد کی یہ ضروریات اور امنگیں بدلتی ہیں تو معاشرتی اقدار بدل جاتی ہیں تعلیم کے ذریعے ہی معاشرتی اقدار کی تشکیل نو ہوتی ہے پرانے نظریات کی جگہ نئے نظریات آ جاتے ہیںتعلیمی عمل کو فروغ دیئے بغیر کوئی معاشرہ خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا تعلیم ہی وہ موثر ذریعہ ہے جو افراد اور معاشرہ کی انفرادی اور اجتماعی بہبود کی ضمانت دیتا ہے اُنھوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان (کنگن روڈ)میں نئے تعلیمی سال کے لئے ایڈمیشن کا آغاز ہو چکا ہے ادارہ ہذا میں19 کے قریب پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبرز ، اور دیگر ہائی کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کی رہنمائی میں بی ایس پروگرامزمیں باٹنی ،کیمسٹری ،اکنامکس،انگلش، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میتھ، فزکس، زوالوجی ،بی ایڈ آرنر ، بی ایڈ سیکنڈری،ایم ایس سی پروگرامز میں باٹنی ،کیمسٹری ،زوالوجی،ایم اے ایجوکیشن ، ایم اے انگلش صبح و شام ، ایم فل کیمسٹری اور ایم فل ایجوکیشن ایوننگ میں شروع کی جارہی ہے داخلہ کے لئے خواہشمند طالب علم آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں آن لائن داخلہ کی آخری تاریخ سات ستمبر ، پہلی میرٹ لسٹ 26 ستمبر اور آخری میرٹ لسٹ دس اکتوبر تک کیمپس میں آویزاں کر دی جائے گی جبکہ پندرہ اکتوبر سے تمام کلاسسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گاڈاکٹر محمد امین الدین نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال 900سیٹوں پر تقریباََ6000طالب علموں نے درخواستیں جمع کروائیں تھیں جبکہ رواں سال اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔مزید برآں یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں تقریباََ160طالبات کے رہائش کی گنجائش موجود ہے ۔

پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے
ڈیر ہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)تبدیلی آئی رے ڈبہ فلم پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آرہاہے ۔کپتان کا ہیلی کاپٹر میں وزیراعظم آفس بنی گالہ سے آناجانا سادگی اور بچت نئے پاکستان میں سردار کو کپتان عام آدمی سمجھتے ہیں ۔عادم آدمی بھی ایسا جس کے گھر میں بجلی نہ ہو۔ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ اور ریلوے افسر کی وزیر ریلوے کو شٹ اپ کال ملک انتشار کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہاہے ۔سوئی گیس بجلی کے بل اس ماہ بھی زیادہ آئینگے۔مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ۔عوام ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ مکان کے دعوے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں ۔حکمران ایسے اقدامات اور پالیسیاں بنائےں جس سے عوام کو ریلیف ملے ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں سید محمد نواز شاہ ،سید محمد اسد اللہ ،محمود اختر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاہے ۔انہوں نے کہا کپتان عمران خان کی سیاست خوشنما دعوﺅں جھوٹے الزامات اور نام نہاد تبدیلی کا مرکب ہے ۔ملک میں تبدیلی سہاروں کے ذریعے دھاندلی زدہ الیکشن نتائج سے آئی ہے ۔لیکن چند دنوں میں ہی تبدیلی آئی رے ڈبہ فلم ثابت ہوئی ۔عوام فلاپ فلم کے کرداروں کی حرکتوں سے پریشان ہیں ۔سادگی اور بچت کا درس دینے والا کپتان ہیلی کاپٹر میں آجارہاہے ۔بیو روکریسی سے ٹکراﺅ ہورہاہے ملک انتشار کی طرف جارہاہے ۔جبکہ پی ٹی آئی والے میڈیا کو حقائق دکھانے اور بتلانے پر برا بھلا کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آرہاہے اور آنے والے سودنوں میں تبدیلی عوام کو سمجھ اور نظر آئے گی ۔

خواجہ طاہر جاوید کے والدکے انتقال پر متعدد شخصیات کا اظہار تعزیت
ڈیر ہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان الیکٹرانک میڈیا کیمرہ مین ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے سابق صدر اورممبر ایگزیکٹو سینئر نیوز کیمرہ مین خواجہ طاہر جاوید کے والد مرحوم خواجہ محمد جاوید کے انتقال پر متعدد شخصیات کا خواجہ طاہر جاوید سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائےں مانگی گئیں تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا کیمرہ مین ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے سابق صدر اورممبر ایگزیکٹو سینئر نیوز کیمرہ مین خواجہ طاہر جاوید کے والد عید کے روز اچانک حرکت قلب بند ہو نے کی وجہ سے بقضائے الٰہی انتقال کرگئے تھے خواجہ محمد جاوید کے اچانک انتقال پر ڈسٹرکٹ بار صدر محمد ندیم غوث ،جنرل سیکرٹری بلال گوپانگ سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمدسلیم ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی رہنماءمحمد یونس خٹک ایڈووکیٹ،صحافی محمود اختر پرویز ،فہد نصیر ،شمشاد احمد ،ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک ،سابق ضلع ناظم سردار مقصود خان لغاری ،ممبر قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری ،اخوند ہمایوں رضا ،ذوالقرنین خان نتکانی دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی۔

غازی یونیورسٹی, ڈیرہ غازی خان میں داخلہ کمیٹی کا اجلاس
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)غازی یونیورسٹی, ڈیرہ غازی خان میں داخلہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلر کی ہدایت پر اس سال کے نئے داخلوں کے عمل کو مزید فعال و موئثر بنانے اورسہولیات کو بڑھانے کے لیے رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن کی سربراہی میں جامعہ کے پرنسپل آفیسران، ڈینز، ڈائریکٹرز اور تمام تدریسی شعبے جات کے سربراہان کے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کے ایجنڈا میں میرٹ لسٹوں کا شیڈول، میرٹ لسٹوں کا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنا، ہر ڈیپارٹمنٹ سے داخلہ انچارج یا فوکل پرسن کی تعیناتی، تمام ڈیپارٹمنٹس میں مساوی داخلہ پالیسی کا اطلاق اور ایم فل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا طریق کار شامل تھا۔رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے اجلاس کے شرکاءکو یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے جاری شدہ ڈگری پروگرامز کا تذکرہ کیا۔ ڈین فیکلٹی آف ایگری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کے دوران نئے ڈگری پروگرامز کے حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا، تمام شرکاءکی مشترکہ رائے سے داخلوں کی میرٹ لسٹوں کا شیڈول طے کیا گیا اور میرٹ لسٹوں کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی،یونیورسٹی کے کنٹرولر آف امتحانات پروفیسرملک الطاف حسین نے یونیورسٹی کے نئے سال کے اکیڈمک کیلنڈر کی تفصیل سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ میٹنگ میں یونیورسٹی کی سیکورٹی پوزیشن کا معاملہ بھی زیر بحث رہا، پرنسپل اسٹیٹ آفیسر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر صفدر حسین نے یونیورسٹی کی موجودہ سیکورٹی پوزیشن سے آگاہ کیا، شرکاءنے یونیورسٹی کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفید مشورے دیئے اور اپنی آراءسے نوازا۔یونیورسٹی اور علاقہ کے حق میں بہتری کے لیے دعا ءکے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں