67

نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان مہم،ایم این اے ،ایم پی اے اور کمشنر نے ہاتھوں میں جھاڑواُٹھا لیے۔۔۔ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کا افتتاح علی الصبح کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،ایم این اے زرتاج گل وزیر،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور افسران نے جھاڑو پکڑ کر صفائی کرکے کیاچوک چورہٹہ ڈی جی خان سے مہم کا آغاز کیا گیا۔آگاہی واک کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن اور شجر کاری کی گئی۔ کمشنر رانا گلزار احمد نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پارلیمنٹیرنز،سول سوسائٹی اور انتظامیہ کو ساتھ ملکر چلنا ہوگاشہر میں صفائی کے مستقل حل کے لئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی لائیں گے جس کے لئے اراکین اسمبلی کی معاونت حاصل کی جائیگی انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہر میں کئی ایکڑ پر موجود کوڑا کرکٹ غازی ویلفئیر سوسائٹی اور مخیر حضرات کے تعاون سے شہر سے دور تلف کرادیا اور کوڑاکرکٹ کے لئے غازیگھاٹ کے مقام پر 140کنال قبہ مختص کر دیاگیاہے میونسپل کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ شہر میں کوڑا نہیں ڈالا جائے گا کمشنر رانا گلزار احمد نے کہاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے اس کا حسن بحال کرانا ہے جس کے لئے افسران سمیت ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چھ لاکھ تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن باقاعدگی سے جاری رکھا جائیگا۔ضلع میں ابتک تقریبا چار لاکھ پودے لگا لئے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال کے متعلقہ محکموں کے علاوہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایم این اے زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ شہر ہم سب کا ہے،نیٹ اینڈ کلین مہم کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔مئیر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے کہا کہ شہر میں صفائی،تجاوزات اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہرممکن وسائل استعمال میں لارہے ہیں،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیائ،رانا شوکت علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز میاں محمد اقبال مظہر مہار،فاروق صادق،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی، ڈائریکٹرز ڈاکٹر خلیل احمد،عبدالغفور غفاری،ملک محمدرفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی،ڈی ایم او فرحان مجتبی،اسسٹنٹ کمشنرز فاروق ڈوگر،ڈاکٹر امتیاز محسن کے علاوہ ڈاکٹر ناطق حیات،ڈاکٹر حسین میاں،ڈاکٹر خالد تحسین،خالد کریم،عمران مہدی،محمد یونس کھتران،اشفاق الرحمان،اشفاق حسین گجر،مہر محمد عظیم،مہر سراج،عمران لودہی،سمیرا بانو،ریحانہ عنبرین،ذکا ءالدین،رضوان جمیل،ملک محمد اکرم،ڈاکٹر ریاض ملک،سہیل روف،عبدالروف،شریف شاہ،سید سجاد حسین نقوی سمیت دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران شریک تھے۔

ضلعی ٹاسک فورس و مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے زمینداروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے کمیٹی کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ مشاورت سے زرعی شعبہ کو ترقی اور کاشتکاروں کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے انہوں نے یہ بات ضلعی ٹاسک فورس و مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فی ایکڑ زرعی پیداوار کے حصول کے لئے محکمہ زراعت فیلڈ میں نکلے۔کاشتکاروں کے ساتھ آگاہی سیشن منعقد کرائے جائیں،فصلوں کے معائنہ کے ساتھ زرعی ادویات،کھاد،پانی اور دیگر زرعی لوازمات کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد اور بیج میں ملاوٹ کرنے والوں اور گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کاشتکار تنظیموں کے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی،کھاد اور دیگر زرعی لوازمات کا ضیاع بچانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریںنل،ڈرپ اریگیشن اور دیگر جدید طریقہ کاشت متعارف کرانے کی ضرورت ہےڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابدحسین نے محکمہ کی کارکردگی پیش کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق،اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اعوان، ملک طارق،ملک کلیم،حافظ عبدالروف،میاں محمد اسلم،عبدالمنان
افسران کے علاوہ کاشتکار تنظیموں کے نمائندے موجود تھے

ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس وائس چیئرمین/کنوینر کی زیر صدارت اجلاس
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس وائس چیئرمین/کنوینر سردار جاوید اقبال خان قیصرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کنوینر سردار جاوید اقبال قیصرانی کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی قرارد داد میں کہا گیا کہ وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار صوبہ کے عام آدمی کے مسائل،غربت،پسماندگی،صحت،بے روزگاری جیسے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہیں سردار عثمان خان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیںوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکر اور مبارکباد کی قراردار متفقہ طور پر منظور کی گئی علاوہ ازیں کنوینر کی طرف سے سردار محسن خان لغاری کو انہار کی وزارت ملنے پر بھی مبارکباد کی قرارداد منظور کی گئی ۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ سمیت دیگر اراکین موجود تھے

کمشنر کاپوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان کامعائنہ
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ تدریس مقدس پیشہ ہے،ہمارے عہدے انہیں اساتذہ کی وجہ سے ملے،نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور حب الوطنی وقت کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کالج کے لان میں گل چین کا پودا بھی لگایاڈپٹی کمشنر نے کئی سال قبل پودوں کی تختیاں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس کالج کی روایت رہی ہے کہ پودوں کے لئے لگائی گئی تختیاں ہٹائی نہیں جاتیں،کالج میں ہر طالبہ کو کم سے کم ایک پودا لگاکر اس کی خود دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے پتوکی سے صحت مند پودے منگوائے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر،پرنسپل ادارہ غزالہ قدوس اور ادارہ کے دیگر اساتذہ موجود تھے۔

ضلعی بہبودآبادی کا اجلاس
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ آبادی کے بے ہنگم اضافہ سے معاشی اور معاشرتی مسائل جنم لیتےہیں،آبادی پر قابو پانے کے لئے مثبت آگاہی مہم کی ضرورت ہے،علمائ،معززین اور سول سوسائٹی کا تعاون حاصل کیا جائے انہوں نے یہ ہدایات ضلعی بہبودآبادی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل ہڑپ کررہی ہے وسائل کے مطابق آبادی میں توازن لانے کے لئے تمام کو کردار اداکرنا ہوگا۔بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ زچہ اور بچہ کی صحت کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دیا جائے ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے محکمہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر،قاری جمال عبدالناصر،رضوان جمیل،ڈاکٹر انیلہ عقیل،شازیہ،سید سجاد نقوی اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے

شہر میں جاری صفائی مہم
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے شہر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر کو صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،مکین،دکاندار اور محکمے اپنی حدود میں بہتر صفائی کو یقینی بنا کر انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مانکا کینال روڈ پر این ایچ اے کی طرف سے صفائی کا جائزہ لیا افسران اور صفائی عملہ کی حوصلہ افزائی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندگی اور تجاوزات شہر کا سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے جسے حل کرنے کے لئے ہر ممکن کو شش کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش،،،، دوبارہ انکوائری کیلئے سینئر افسران پرمشتمل نئی کمیٹی تشکیل
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش کے معاملہ کی دوبارہ انکوائری کیلئے سینئر افسران پرمشتمل نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹرخلیل احمد سکھانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار واقعہ کی انکوائری کر کے 24گھنٹے اندر رپورٹ پیش کریں گے ڈپٹی کمشنر نے مریضہ کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں ہسپتال انتظامیہ کو بری الذمہ قرار دیا گیا تھا تاہم لواحقین کے تحفظات پر دوبارہ انکوائری کرائی جائے گی

ریجنل پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان کے آفس میں تقریب کا انعقا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ریجنل پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر چودھری غلام سعید گجر نے اپنے خطاب میں پٹرولنگ پولیس کے افسران و ملازمین کو سرکاری فرائض بہتر طو رپر انجا م دینے ، ملازمت کے تجربات ، کامیاب زندگی ، اچھی شخصیت ، قوت ارادی اور عوام سے خوش اخلاقی سمیت دیگر موضوعات پر لیکچر دیا تقریب میں شرکاءنے سوالات بھی کیے ڈی ایس پی پٹرولنگ عاشق حسین کھوسہ نے مہمان خصوصی کو ایس پی ہما نصیب کی طرف سے شیلڈ پیش کی انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ محمودالحسن گجر کے مراسلہ کے مطابق تقریب ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ ابوبکر خدابخش کی ہدایت پر منعقد کی گئی

ڈی پی او شفاف انکوائری کراکے حقائق جانیں اور جھوٹا مقدمہ خارج کروایئں
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)شراکت داری کا کاروبار کرکے لاکھوں کی مشینری ہڑپ کرکے تھانہ گدائی پولیس سے مقدمہ درج کروادیا۔تھانہ گدائی پولیس نے غلام اصغر کی درخواست پر بجلی میٹر جلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔معاملہ عدالتوں میں ہے ڈی پی او شفاف انکوائری کراکے حقائق جانیں اور جھوٹا مقدمہ خارج کرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ۔ارشد محمود کے بھائی محمد اقبال کی فریاد تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے بلاک نمبر5کے رہائشی ارشد محمود ،غلام رسول کے ساتھ خراد کی مشینیں لگا کر شراکت داری کا کاروبار شروع کیا۔لیکن بعد میں غلام رسول نے خراد کی مشینیں اور دیگر سامان غائب کرکے شراکت داری ختم کردی ۔ارشد محمود نے شراکت داری میں لگائی گئی لاکھوں روپے کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو غلام اصغر نے ارشد محمود پر بجلی کا میٹر جلانے کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا مدعی مقدمہ نے میرے بھائی ارشد محمود کو دھمکایا آئندہ رقم یا مشینری کی واپسی کا تقاضا کیا تو مزیدمقدمے درج ہونگے محمد اقبال نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیاہے کہ میرے بھائی ارشد محمود کے خلاف بجلی میٹر جلانے کا جھوٹا مقدمہ خارج کرکے شفاف انکوائری کے ذریعے حقائق جان کر ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ضلع ڈیرہ غازیخان کی سیا سی تاریخ کا ایک بہت بڑا اعزاز
ڈیرہ غازیخان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)سردار عثمان خان بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ضلع ڈیرہ غازیخان کی سیا سی تاریخ کا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور توقع ہے کہ وہ صوبہ پنجاب باالخصوص ضلع ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی اور ہاںکی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے بھر پور کو شش کر یں گے یہ بات ماہر تعلیم منظور احمد خان ملغانی اورمعروف سماجی شخصیت زین العابدین نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان گزشتہ کئی سالو ں سے تخت لا ہور کے حکمرانوں کے با عث پسماندگی کا شکار رہا ہے اور عوام ہاںآج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سردار عثمان بزدار اپنی تمام ترصلاحتیوں اور دسائل کوبر وئے کار لاتے ہوئے ضلع ڈیرہ غازیخان کی تعمیر ترقی کے لیے بھر پور کر دار ادا کریں تا کہ ڈیرہ غازیخان کی عوام کے بنیادی مسائل جلد حل ہو سکیں اور علاقہ ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں