82

صحافی پرقاتلانہ حملہ کرکے تشدد کانشانہ بنانے والے ملزموں کیخلاف 22دن بعد بھی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔۔۔ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(بیورورپورٹ)صحافی پرقاتلانہ حملہ کرکے تشدد کانشانہ بنانے والے ملزموں کیخلاف 22دن بعد بھی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق 9اگست کو صحافی ملک دلاورسلطان ڈھکو چیئرمین ساہیوال پریس کلب عزیز الحق گورایہ کے کمرے میں خبریں لکھنے میں مصروف تھے جن پرشفقت گیلانی نے اپنے مسلح غنڈوں سے قاتلانہ حملہ کروادیا۔غنڈوں نے نہتے صحافی کو ڈنڈوں اوراسلحہ کے بٹ مارکرشدید زخمی کردیا۔وجہ عنادیہ ہے کہ صحافی پریس کلب میں خبریں لکھتاجس سے دیگر صحافی ملنے آجاتے تھے جس کا پریس کلب کی عمارت پر عرصہ دراز سے قابض شفقت گیلانی کو شدید رنج تھا۔صحافی پر حملہ کروانے کے بعد شفقت گیلانی نے پریس کلب میں آتشیں خودکاراسلحہ سے لیس غیر صحافتی جرائم پیشہ افراد کوپناہ دے رکھی ہے جو آنے والے صحافی پراسلحہ تان لیتے ہیں۔صحافی کی درخواست اورمیڈیکل لیگل پولیس کودیئے22دن گزرچکے ہیں لیکن تھانہ سٹی پولیس بااثرملزموں کیخلاف کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے کوتیارنہیں جس سے صحافیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔صحافتی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے ریجنل پولیس افسر شارق کمال صدیقی اورڈی پی او غلام مبشرمیکن سے نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)سٹوڈنٹ ونگ جے کیو پی کے زیر اہتمام ہالینڈمیں توہین آمیز خاکوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی جس میں صدرجے کیوپی پاکستان ڈاکٹرغلام مستقیم زاہد،صدرمرکزی انجمن تاجران راو اشفاق علی خان،صدرجے کیو پی پنجاب فرحان سعید،پیر آف شاہی شریف سید طمطراق محاسن شاہی،سٹوڈنٹ فیڈریشن گورنمنٹ کالج محسن سگھلہ،صدرکامرس کالج محمداکرام خان،نائب صدر جے کیو پی پنجاب محمدعزیز جٹ،نائب صدرسنی بلوچ،محمد حسین بلوچ،ملک قمر زمان بھور،پیر شاکر شاہ شیرازی،خالد ضیاءڈار،وقاص ڈھکو،سہل خان بلوچ،راجوسیال،عمران خان بلوچ ،عثمان نواز بلوچ سمیت سول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔ریلی پریس کلب شروع ہوئی جو دوگھوڑاچوک سے ہوتی ہوئی ڈی پی او چوک پہنچ کراختتام پذیرہوئی ۔اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سید طمطراق محاسن شاہی،راو اشفاق علی خان،ڈاکٹر غلام مستقیم زاہد ودیگرکاکہناتھاکہ مغربی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبہ ایمانی پر حملے کرکے انتشار پیدا کر رہے ہیں، ہالینڈ کے سیاستدان نے آنحضور کے خاکوں کے مقابلوں کا اعلان کر کے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے ، ساہیوال کے باسی آقائے دو جہاں کی عزت و ناموس کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے ، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک ہالینڈ سے تمام تر سفارتی و تجارتی تعلقات فی الفور ختم کر کے محمدعربی سے محبت کا ثبوت دیں۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال ٹریفک پولیس نے ایک ماہ کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کیلئے شہریوں کو 3800سے زائد فائلیں ومتعلقہ کاغذات مفت فراہم کردیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوغلام مبشرمیکن اورڈی ٹی اوٹریفک ریاض احمد کی ہدایت پرڈرائیونگ لائسنس برانچ نے شہریوں کو ریگولرلائسنس،رینیوول لائسنس،انٹرنیشنل لائسنس اورانڈورسمنٹ کیلئے ایک ماہ کے دوران 3800سے زائد فارم وفائلیں مفت فراہم کردی ہیں۔دونوں اعلیٰ افسروں نے ایک ماہ قبل لائسنس برانچ کو ہدایت کی تھی کہ شہریوں کو ٹاوٹ مافیا سے بچانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلقہ فارم وفائل دفتر سے مفت فراہم کی جائیں اس کے علاوہ جو شخص کاغذات پرنہیں کرسکتا تھا اس کیلئے بھی خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔انچارج لائسنس برانچ محمد مختارجوئیہ نے بتایاکہ افسران بالا کے احکامات وہدایات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔خصوصی ڈیسک پر ٹریفک اہلکارطارق نواز شہریوں کو ان کی فائلیں مکمل کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔کاغذات فائل کی مفت فراہمی پر شہریوں نے ڈی پی او اورڈی ٹی او کاشکریہ اداکیا ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ غریب اور نادار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور ڈی ایچ کیو اور قیوم ہسپتال کے شعبہ حادثات میں مفت ادویات کی فراہمی ،وارڈز میں سینئر ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنانا اور مختلف شعبوں میں دوررس اصلاحات سے اس مقصد کے حصول میں نمایاں کامیابی ملی ہے -پچھلے ایک ماہ کے دوران شعبہ ای این ٹی میں اینڈو سکوپک سائنوسائٹس کا آغاز ہو چکا ہے اور کان کی سرجری بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ شعبہ ریڈیالوجی میں نئی سی ٹی سکین ،ڈیجیٹل ایکسرے اور کلر ڈوپلر الٹرا ساﺅنڈ مشینوں کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے جس سے مریضوں کو میڈیکل ٹیسٹوں کے لئے دوسرے شہروں میں جانے سے نجات مل گئی ہے -وہ یہاں اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ان کی تقرری کا ایک ماہ مکمل ہونے پر دونوں ہسپتالوں میں بہتری کا جائزہ لیا گیا -پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زچہ بچہ کے دو وارڈز 24گھنٹے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، قیوم ہسپتال میں جلدی امراض کے شعبے نے بھی کام شروع کر دیا ہے اور شعبہ پتھایالوجی میں وہ تمام جدید ٹیسٹ بھی شروع کر دیئے ہیں جن کی سہولت پہلے صرف لاہور یا ملتان میں دستیاب تھی جبکہ عنقریب پی سی آر لیب کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا –

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق احمد چغتائی کا سنٹرل جیل کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث 10ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم ،جیل کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور اسیران کو مہیا کردہ کھانا بھی چیک کیا-تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق احمد چغتائی نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا -اس موقع پر جیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث10ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا -ایڈیشنل سیشن جج نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک اور اور کھانے کے معیار کو سراہا -انہوں نے جیل کی صفائی ،نظم و ضبط اور اسیران کو قانون کے مطابق دی جانے والی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی تعریف کی –

ساہیوال(بیورورپورٹ)بشپ آف ساہیوال ابراہام عظیم ڈنیئل نے حکومت پاکستان کے شدید احتجاج پر ہالینڈ میں حضورپاک کے خاکے بنائے جانے کے نا پاک مقابلے کی منسوخی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کو آزادی اظہار کے نام پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی -انہو ںنے کہا کہ پیغمبروں کی عزت اور توقیر ہر مذہب کے بنیادی فرائض میں ہے اور ایسے ناپاک مقابلے کرانے والے مذہبی منافرت پھیلانے کے علاوہ معاشرے کی کوئی خدمت نہیں کر رہے -اپنے ایک بیان میں انہو ںنے ہالینڈ کی حکومت پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے کسی منصوبے کو سختی سے روکے جو مذاہب کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچائے -انہوں نے فوری اقدامات اٹھانے اور معاملے کو سنگینی کو ہالینڈ کی حکومت کے نوٹس میں لانے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ساہیوال(بیورورپورٹ)تحصیل ایگریکلچر ل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مس سحرش کی زیر صدارت منعقد ہوا -جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کلیم نثار سمیت محکمہ لائیو سٹا ک ،جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ان کو اکھاڑنا ایک جرم ہے -اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلیم نثارنے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے اور محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کی دی جانے والی سہولیات اور کپاس کی پیسٹ کاﺅٹنگ کے بارے میں بھی اجلاس کو بریفنگ دی -محکمہ لائیوسٹاک اور جنگلات کے افسران نے اجلا س کو شجرکاری کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی کوشش کے بارے میں آگاہ کیا -اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مس سحرش نے پودے اکھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور اجلاس سے غیر حاضر افسران کا سختی سے نوٹس لیا ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)کانسٹےبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لئے دوڑ کا مرحلہ مکمل، تحریری امتحان 30 ستمبر کو ہو گا ۔ تفصیل کے مطابق ضلع ساہیوال میں کانسٹےبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لئے گزشتہ دو روز دوڑ کے امتحان کے مختص تھے جس میں جسمانی پیمائش میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں نے دوڑ کے امتحان میں شرکت کی اوردوڑ میں حصہ لیا اس طرح دوڑ کے امتحان کا مرحلہ مکمل ہو گےا ہے اور اب دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدوار تحریری امتحان میں شرکت کریں گے جو کہ 30 ستمبر کو این ٹی ایس کے تحت منعقد ہو گا ۔ دوڑ کے دوسرے روز ڈی پی اوغلام مبشرمیکن ، ایس پی شاکر احمد شاہد و دیگر افسران کے زیر نگرانی امتحان لیا گےا ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)بہاولنگرکارہائشی ساہیوال سے اغواء۔بہاولنگرکا رہائشی وحید اسلم جوسگریٹ کی کمپنی میں ملازم ہے کام کے سلسلہ میں ساہیوال آیاہواتھا جسے نامعلوم ملزموں نے باہروالااڈہ سے اغواءکرلیا۔پولیس نے بھائی مدثراسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)مطلقہ لڑکی کو بچے سمیت تین ملزموں نے اغواءکرلیا۔نواحی گاوں 65جی ڈی شرقی کے رہائشی ظفراقبال کی بیٹی مطلقہ ثمینہ ظفراپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمہ رضیہ بی بی بھی آگئی جو مہمان بن کر گھر رہنے لگی ۔ثمینہ اس کی خاطرتوازہ میں مصروف ہوگئی توملزمہ رضیہ نے کمرے سے نقدی 1لاکھ 57ہزار روپے ،4تولہ طلائی زیور،20تولہ چاندی کے زیورغائب کردیئے اورثمینہ ظفرکو ورغلاپھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی جسے راستہ میں ظفراقبال کے بہنوئی ملزم محمد رمضان کمیانہ اورملزم صدام حسین کمیانہ نے زبردستی اغواءکرلیا ۔پولیس نے ملزموںکیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں