70

گستاخانہ خاکوں کے متوقع مقابلہ کی منسوخی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے :صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

مکہ مکرمہ (پاکستان اپ ڈیٹس )جمعیت علماءپاکستان کے صدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے مکہ مکرمہ سے جے یوپی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹرمحمدیونس دانش سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے متوقع مقابلہ کی منسوخی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے بالخصوص پاکستان میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ،جمعیت علماءپاکستان (نورانی) سمیت دیگرجماعتوں اورعاشقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے مثالی تحریک چلائی وہ سب قابل مبارکباد ہیں اس معاملہ میں حکومت نے بھی بڑا اہم مثبت کردار ادا کیاہے وہ بھی لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ حکمراں اس پر مطمئین ہوکرنہ بیٹھ جائیں بلکہ بین الاقوامی فورم پراس معاملہ کو اٹھایا جائے عالمی فورم پراس مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرنے کےلئے قانون سازی کی جائے تاکہ پھر دوبارہ کسی گستاخ کو اس قسم کے معاملات کی جرات نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں