68

ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے بزرگ شہری زخمی

میرپور آزاد کشمیر(پاکستان اپ ڈیٹس )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 70 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر گوئی سیکٹر کے گاؤں ندھیری میں راکٹ لانچر حملہ کیا جس میں 70 سالہ بزرگ محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی محمد صدیق کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مقامی ذرائع کے مطابق راکٹ لانچر لگنے سے محمد صدیق کے دونوں بازو ضائع ہوگئے اور چہرہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں