70

شجر کاری کو سکولوں کے نصاب میں شامل کرنا حکومت کا اچھا اقدام ہوگا۔ سیف اللہ خالد

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی موسمی تبدیلی سے بچنے کے لیے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔شجر کاری کو سکولوں کے نصاب میں شامل کرنا حکومت کا اچھا اقدام ہوگا۔تمام جانداروں خصوصاً انسانی زندگی کا انحصار آلودگی سے پاک ماحول پر ہے۔ اسلام میں شجر کاری کی ترغیب دی گئی ہے۔ سورة النحل میں اللہ تعالیٰ نے درختوں کے بہت سے فوائد گنوائے ہیں۔ ان میں پھل ، غلہ اناج ، جانوروں کے لیے چارہ جبکہ شدید دھوپ میں سایہ فراہم کرنا شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملی مسلم لیگ لاہور کے کنوینئر میاں افضل اکرم،عاصم علی ودیگر بھی موجود تھے۔ملی مسلم لیگ لاہور کے کنوینئر میاں افضل اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرسبز پاکستان مہم کے تحت گلشن اقبال پارک ، مال ٹاﺅن ، گارڈن ٹاﺅن، سمن آباد اور جلو فارسٹ پارک کے علاقوں میں ایک ہفتے میں ہزاروںپودے لگائے گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ملی مسلم لیگ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں پودے لگا رہی ہیں۔ ماضی میں شہر میں سٹرکوں کی چوڑائی کے نام پر سینکڑوں درختوں کو کاٹا گیا جس سے شہر کی فضا متاثر ہوئی ہے۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ عوام الناس پلانٹ فار پاکستان کا حصہ بن کر اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گرین پاکستان مہم میں بھر پور کردار ادا کریں۔کوشش کریں پھل دار یا پھر سایہ کرنے والے پودے لگائیں اور سفیدے کے درخت سے بچیں۔ اپنے حصے کا پودا جلد از جلد لگائیںاور اس صدقہ جاریہ سے اجر عظیم بھی پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں