71

بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی مضبوط ہوگی، چینی صدر

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مضبوط ہوگی اور مزید پروان چڑھے گی۔پاکستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹرعارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ اس نے خطے کے امن اور ترقی کے لیے مثبت کردارادا کیا ہے چین کے صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کو مزید ثابت قدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں