66

بیگم کلثوم نواز کی زندگی پر ایک نظر

بیگم کلثوم نواز مرحومہ نے خاتون اول اور سیاسی رہنما کی حیثیت سے انتہائی فعال کردار ادا کیا۔بیگم کلثوم نواز29 مارچ 1950 کو پیدا ہوئیں، ان کا تعلق لاہور کے کشمیری خاندان سے تھا، کلثوم صاحبہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں اور انہوں نے جامعہ پنجاب سے اردو میں ایم اے کیا تھا۔بیگم کلثوم نواز 1971 میں نواز شریف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، انہوں نے پسماندگان میں 4 بچے چھوڑے ہیں جن میں حسین، حسن، مریم نواز اور اسما نواز شامل ہیں۔بیگم کلثوم نواز نے ہر حال میں اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیا، 1999 میں فوجی بغاوت کے بعد نواز شریف کی قید و بند اور جلاوطنی کے دوران وہ 1999 سے 2002 تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر بھی رہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا۔اس کے علاوہ 2017 میں نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے کلثوم نواز نے نواز شریف کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن لڑا تاہم اسی دوران ان کی طبیعت بگڑی اور علاج کی غرض سے لندن چلی گئیں۔بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 سے کامیابی تو حاصل کرلی تاہم وہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہ اٹھاسکیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے وقت کلثوم نواز کوما میں تھیں جب کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی لندن میں ہی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں