46

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: عمران خان

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے دوست اسلامی ملک سعودی عرب کی طرف سے باضابطہ طور پر نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے بھر پور تعاون کا عندیہ دے دیا گیا۔ وزیراعظم نے بھی سعودی قیادت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی اور سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔سرکاری بیان کے مطابق سعودی عرب نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے اعلیٰ سعودی قیادت کی طرف سے عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچا دیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی نیک خواہشات کے پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے نئی حکومت سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ داری کا خیر مقدم کریں گے۔ قدرتی وسائل، تیل، زراعت اور دیگر شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔دریں اثنا وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژیسے ملاقات میں کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔ چین ہمارا بااعتماد دوست ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، انھوں نے کہا کہ چین کی ترقی دیگر ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔ وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ کو سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور چین کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں