28

وزیراعظم عمران خان غیرملکی دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان برسر اقتدار آنے کے بعد اپنے غیرملکی دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب جائیں گے۔پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔البتہ ابھی ان کے اس دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فواد چودھری نے بتایا ہے کہ ان کے اس دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں