33

پاکستان اور جمہوریت دونوں بیگم کلثوم نواز کی مقروض ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس ) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد قابل تعریف اور سیاسی کارکنوں کے لئے قابل تقلیدبھی ہے۔ پاکستان اور جمہوریت دونوں بیگم کلثوم نواز کی مقروض ہیں۔شریف خاندان کو اللہ تعالیٰ دکھ برداشت کرنے کی توفیق دے اور رب کائنات مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔مرحومہ آمریت کے سامنے اکیلے کھڑی رہیں جب کئی سیاستدان اور لیگی رہنما غائب ہوگئے تھے۔ آمر مطلق نے زور اور زبردستی سے جمہوریت کی بحالی کی آواز کو دبانے کی کوشش بھی کی۔ مگر کلثوم نواز مضبوط اعصاب کی مالک اور نڈر رہنما کے طور پر آہن لیڈی ثابت ہوئیں۔ یہ بھی قابل تعریف ہے کہ جب میاں نوا ز شریف آزاد ہوتے تھے تو سیاست میں شامل نہیں ہوئیں مگر جیل میں گئے تو انہوں نے کارکنوں کی قیادت کی۔ حالانکہ وہ کوئی باقاعدہ سیاسی خاتون نہیں تھیں اور ادب، تاریخ اورشاعری سے لگاو رکھتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے تعزیتی بیان میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں