85

حکومت کا 9 اور10 محرم الحرام کو عام تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس ) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 20 اور 21 ستمبر بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے 9 اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہےاوراس حوالے سے وفاق کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں