36

ریسکیو اینڈ ریلیف سے تعلق رکھنے والے تمام محکمے ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر الرٹ ہیں:ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو،،، ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹونے کہا ہے کہ ریسکیو اینڈ ریلیف سے تعلق رکھنے والے تمام محکمے ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر الرٹ ہیں، ضلعی انتظامیہ دریائے راوی میں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے کے لئے تیار ہے تاہم ضلع ساہیوال میں گزرنے والے دریائے راوی میں پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزراءکی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں ضلعی صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات نے آپسی روابط اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پیشگی مشقیں مکمل کر لی ہیں جبکہ محکمہ انہار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاءمیں پانی کی صورتحال بارے بروقت اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں علاقہ مکینوں کو بروقت آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ فوری ریلیف کا آغاز کیا جا سکے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر نے کہا ہے کہ 5سال سے کم عمر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے 3روزہ پولیو مہم جاری ہے جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر ضلع بھر میں 4لاکھ 56ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہی ہیں -اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت نے 1115ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں 915موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں تا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہی -انہو ںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ہدایت پر دریائے راوی سے متصل یونین کونسلز ،خانہ بدوشوں اور مہمان آنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ٹیموں کی نگرانی کے عمل کو بھی سخت کیا گیا ہے -انہو ںنے کہا کہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی روک کر سفر کرنےوالے چھوٹے بچوں کو پولیو ویکسین دی جا رہی ہے جس کے لئے موٹر وے پولیس کا بھر پور تعاون حاصل ہے -انہوںنے معاشرے کے فعال طبقات خصوصا آئمہ مساجد ،صحافیوں اساتذہ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں محکمہ صحت کا ہاتھ بٹائیں اور آگہی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں تا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے -انہو ںنے بتایا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تا کہ کسی موبائل ٹیم کے نہ پہنچنے کی فوری اطلاع دی جا سکے اور مہم کے دوران ہونے والی کمی کو پورا کیا جا سکے جس کے لئے عوام فون نمبر040-9200069پر اطلاع دی سکتے ہیں ۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءمیاں بابرصغیر نے کہاہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوربھارت نے جارحےت کی کوشش کی تومنہ توڑجواب دےں گے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کاموقف لائق تحسین ہے‘ بھارت دفترخارجہ اورآرمی چیف کے بیانات ان کی ناکامی کی عکاسی کررہاہے‘ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاءاللہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے‘ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بھارت کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اوربھارت کوبھرپورجواب دیاجائے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے صنعت زارساہیوال میں روڈ سیفٹی ورکشاپ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال غلام مبشرمیکن کے احکامات اورڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ضلع بھرمیںروڈ سیفٹی ورکشاپس اورٹریفک قوانین بارے آگاہی سیمینارمنعقد کررہی ہے۔گزشتہ روز انچارج ٹریفک ایجوکیشن حماداحمد بھلرنے صنعت زارسوشل ویلفیئر ساہیوال میں روڈسیفٹی ورکشاپ کاانعقادکیاجس میں ڈرائیونگ اوردیگر کورسزکرنیوالی طالبات،انسٹرکٹرز سمیت تمام سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر حماداحمد بھلرنے شرکاءکو روڈ سیفٹی کے متعلق جامع وتفصیلی لیکچردیتے ہوئے کہاکہ مردوں کی نسبت خواتین اچھی ڈرائیونگ کرتی ہیں۔پولیس لائن میں قائم ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں کلاسز کا آغازہوچکاہے جہاں خواتین کوڈرائیونگ سکھانے کیلئے علیحدہ انتظام موجودہے۔اس موقع پر ٹریفک قوانین بارے مفید معلومات فراہم کرنے پر پرنسپل شاہد اقبال نے ڈی پی او،ڈی ایس پی ٹریفک اورانچارج ٹریفک ایجوکیشن کاشکریہ اداکیا۔پرنسپل نے خود،طالبات اورسٹاف کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کایقین دلایا۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈیموکریٹک گروپ کے کامیاب ممبران کی وجہ سے غرور،آمریت،لا قانونیت،اقربا پر وری،اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا۔ایوان تجارت و صنعت میں جمہوریت،عزت و وقار،قانون کی بالادستی،بھائی چارہ،شفافیت اور سہولت کو فروغ حاصل ہوگا۔ایک ملاقات میں چیئرمین ڈیموکریٹک گروپ رجسٹرڈ چوہدری محمد حسین زاہد اورچیئرمین ڈیموکریٹک گروپ شیخ عظمت سلیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال کے سالانہ انتخابات میں ڈیمو کریٹک گروپ نے کارپوریٹ کے امیدوراوں نے میدان مار لیاجن میں شیخ فیصل اکرام ‘شہزاد انجم انصاری‘میاں عمیر علی اور محسن رضا چوہان شامل ہیں -چو ہدری محمد حسین زاہد اور شیخ عظمت سلیم نے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب چھوٹے بڑے تمام کاروباری افراد کے لئے ایوان تجارت و صنعت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور ساہیوال چیمبر آف کامرس میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں