74

جرمنی اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں:عادل الجبیر

نیو یارک(پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے جرمن ہم منصب ہایکو ماس کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اُنہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عادل الجبیر نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ریاض اور برلن کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک مضبوط تاریخی تعلقات اور تزویراتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ سعودی عرب بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھےگا۔عادل الجبیر نے کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں امن وامان اور استحکام کے لیے جرمنی اور سعودی عرب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دونوں ممالک عالمی اقتصادیات پر بھی مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔انہوں نے جرمن وزیر خارجہ کو دو طرفہ تعاون اور تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے لیے سعودی عرب کے دورے کے دعوت دی اور کہا کہ سعودیہ بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ خیال رہے کہ جرمن وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بات چیت اور اعتماد سازی کے اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں