49

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف آواز اٹھا کر عاشقان رسول کے دل جیت لئے ہیں:حامد رضا

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف آواز اٹھا کر عاشقان رسول کے دل جیت لئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں انسداد توہین رسالت کی قانون سازی تک کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب کرنا خوش آئند ہے۔ بڑے مگرمچھوں کو گرفت میں لا کر آئی سی یو میں پڑی معیشت کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔ نیب میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ احتساب عدالتوں میں 900 ارب کے 1210 کرپشن کیسز کے فیصلے جلد کئے جائیں۔ ملک لوٹنے والوں کی جائیدادیں نیلام کی جائیں۔ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف شہدائے ماڈل ٹا ون کے ورثا کو انصاف دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قطری شہزادوں کے نام پر منگوائی گئی 330 لگژری گاڑیوں کے معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ بے نامی اکا ونٹس کے معاملے کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیر اطلاعات کی حق گوئی پر اپوزیشن کا واویلا بے بنیاد ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کی یکسوئی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جامع، موثر اور جراتمندانہ خطاب کیا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی امن دشمنی کا نوٹس لے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔ کرپشن کرنے والوں کے لئے موت کی سزا کے حق میں پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں