67

ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، شفقت محمود

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے جامعہ رضویہ لاہور میں جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما قاری زوار بہادر سے ملاقات کی جس میں تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی نظام کے اہداف مقرر کئے ہیں، تعلیمی نصاب کے حوالے سے فرق کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز میں زیادہ فیسوں کے معاملات کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔وزیرِ تعلیم نے واضح کیا کہ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے، توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔اس موقع پر جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھانا خوش آئند ہے، نظام مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں