60

آشیانہ کرپشن کیس، شہبازشریف کا10روزہ ریمانڈ منظور

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہورمیں پیش کردیا۔ عدالت نے شہباز شریف کا 10روزہ ریمانڈ دے دیا گیا. نیب نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سیکڑوں کارکن عدالت پہنچ گئے اور اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سیاسی کارکن پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ لیگی کارکنوں کی جانب سے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ پولیس کے تشدد کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ اور سلمان بھی احتساب عدالت میں موجود رہے۔شہباز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ لوئر مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ رینجرزکے دستے بھی کسی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے گشت پرمامورہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں