45

مخالفین جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں ہم سرخرو ہوں گے، نواز شریف

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ مخالفین جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں ہم سرخرو ہوں گے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر نواز شریف کی سربراہی میں شریف خاندان کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مخالفین جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں ہم سرخرو ہوں گے، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے لیے دن رات محنت کی، جب کچھ کیا ہی نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور نواز شریف کے درمیان بات ہوئی جس میں پارٹی معاملات پر حمزہ شہباز نے نواز شریف سے رہنمائی لی اور حمزہ شہباز نے عدالتی کارروائی پر نواز شریف کو بریف کیا۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ن) نے قبل از وقت دھاندلی کے خدشے کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ یہ خط لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے ضمنی انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں