77

عبدالحنان ملی مسلم لیگ سیالکوٹ کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر

سیالکوٹ (پاکستان اپ ڈیٹس ) ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے عبدالحنان کو ملی مسلم لیگ سیالکوٹ کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ،اس امر کا اعلان گذشتہ روز ملی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ملی مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان تابش قیوم کی جانب سے عبدالحنان کو بطور میڈیا کوارڈینیٹر ملی مسلم لیگ سیالکوٹ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے واضع رہے کہ عبدالحنان اس سے قبل الیکشن 2018ءمیں ملی مسلم لیگ کے مرکزی الیکشن سیل میں ایڈیٹوریل ڈیسک میں ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں