223

عالم اسلام کے حکمران اپنی بے حسی ، بے بسی اور مصلحتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں :حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس)شامی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور امریکی سفارتخانے کا القدس منتقل کرنے کا اعلان عالم اسلام کو اتحاد اور وحدت کا درس دیتا ہے ، پاکستان علماءکونسل کے تحت 28 فروری کو اسلام آبا دمیں ”ندائے امت کانفرنس“ ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندے اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے ، یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ذبح کیا جا رہا ہے ، لیبیا ، عراق ، شام اور یمن کی تباہی امت مسلمہ کو غور و فکر کی دعوت دے رہی ہے ، شام کے ڈکٹیٹر کو بچانے کیلئے بے گناہ شامی عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، روس ، امریکہ اور ایران اس کی سرپرستی کر رہے ہیں،عالم اسلام کے حکمران اپنی بے حسی ، بے بسی اور مصلحتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں ، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادیں بے معنی ہو کر رہ گئی ہیں۔ محراب و منبر کے وارثوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے ، ان حالات میں مسلمانوں پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کے فروعی اختلافات کو چھوڑ کر شام کی عوام پر ہونے والے مظالم اور امریکی سفارتخانے کو القدس منتقل ہونے سے روکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل شام کی عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گی اور 28 فروری کو اسلام آباد میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس بلایا جائے گا اور شام کی صورتحال اور القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں