181

سعودی عرب محسن ملک ہے ۔پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی کے تحفظات کو مسترد کرتے ہیں۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے چیئرمین سینٹ اور دیگر حلقوں کی جانب سے پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کو اندرونی سکیورٹی خطرات میں معاونت کے لیے بھیجی گئی ہے اور پارلیمنٹ کی ماضی کی قرار داد میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ پاک فوج بیرونی فورسز سے نہیں لڑے گی صرف ان کی مدد کرے گی۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کی پرانی قرار داد کا حوالہ دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں آل پاکستان اہل حدیث کا انفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں© منعقدہ پنجاب کے ضلعی ناظمین‘ امراءاور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ برے وقت میں سعودی عرب پاکستان کے لیے جس طرح کام آیا ہے ہمیں اسے انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور ان کے احسانات کے مقابلے میں یہ معمولی سی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے فوجی دستوں کی سعودی عرب روانگی کو درست اقدام سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب میں پاک فوج کے دستے سعودی افواج کو ٹریننگ دیں گے‘ ان کی مدد کریں گے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جب سعودی عرب کا یمن اور بحرین کے ساتھ تنازعہ شروع ہوا تھا اسی وقت ہی پاک فوج بھیج دینا چاہیے تھی۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہمیں سیکولر قوتوں اور ہمسایوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بدقسمتی سے پارلیمنٹ کی قرار داد میں بھی انہی قوتوں کی فکر غالب رہی۔ سعودی عرب کے پاکستان پر مالی‘ سیاسی‘ رفاہی حوالوں سے بے پناہ احسانات ہیں۔ اسی طرح کشمیر کے مسئلہ پر ہمیشہ سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس تزک واحتشام کے ساتھ 8، 9 مارچ کو کالا شاہ کاکو میں منعقد ہو گی۔ جس میں امام کعبہ خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندانِ توحید شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس استحکام پاکستان اور نفاذ اسلام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گی۔ سیکولر قوتوں کی سازشوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں پنجاب کے ضلعی ناظمین‘ امراءاور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ناظم کانفرنس مولانا عبدالرشید حجازی‘ امیر پنجاب مولانا عبدالستار حامد‘ ناظم پنجاب میاں محمود عباس‘ سینئر نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد نعیم بٹ‘ رانا محمد شفیق خاں پسروری ،صدر یوتھ فورس حافظ فیصل افضل شیخ‘ صدر جمعیة اساتذہ پاکستان عتیق اللہ عمر‘ صدر ASF عبدالقدیر فاروقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں