182

حافظ محمدسعید نےالحمد میڈیکل کمپلیکس فیصل آباد میں نئے آپریشن تھیٹر کاافتتاح کردیا

فیصل آباد(عثمان صادق)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے الحمد میڈیکل کمپلیکس نشاط آبادمیں نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا۔اس کے ساتھ نئے وارڈ اور کمروں کا افتتاح بھی کیاگیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ دین دار طبقے کا میڈیکل کے شعبے میں کردار اداکرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ سیرت نبوی ﷺسے ہمیں خدمت انسانیت کا درس ملتا ہے ۔ ہمارا مقصد فیصل آباد کی عوام کو سستا اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے ۔افتتاح کے موقع پر حافظ عبدالروف چیئرمین فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان، شیخ فیاض احمد، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر بابرسمیت شہربھر کی معززاور میڈیکل فیلڈسے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعدادموجود تھی۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ ہم انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔ اسی بنیاد پر بلاتفریق لوگوں کی خدمت کی جارہی ہے۔ صحت کے حوالہ سے ملک میں بہت زیادہ مسائل ہیں۔مریض ہسپتال نہیں پہنچ پاتے اور جو پہنچتے ہیں انکے لئے سہولیات میسر نہیں ہوتیں۔ایسی صورتحال میں ہم صحت کے پروجیکٹ پر ملک بھر کام کر رہے ہیں۔ مسلمان رفاہی میدان میں پیچھے رہیں گے تو مغربی این جی اوز کو کھل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ضرورت مندوں کی خدمت کا درس رسول اکرم ﷺنے دیا ہے۔میڈیکل کمپلیکس میں ضلع بھر کے غریب مریضوں کومفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹرظفراقبال چیمہ نے الحمد میڈیکل کمپلیکس میں بنائے گئے نئے آپریشن تھیٹر،وارڈزاور باقی شعبہ جات کاتعارف کرواتے ہوئے کہاکہ اس میں آﺅٹ ڈور،میڈیکل لیب ،24گھنٹے ایمرجنسی سروس، ابتدائی طبی امداد،سرجری ،جلد،الٹراساﺅنڈ ،فزیوتھراپی ،گائنی،ایمبولینس سروس اور دیگر شعبہ جات کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں