79

سعودی عرب : بارشوں سے جازان کے پہاڑوں پر تخلیق پانے والے خوب صورت نظارے

سعودی عرب کے مغربی صوبے جازان میں بارشوں کے بعد وہاں کی وادیاں اور پہاڑ انتہائی خوب صورت اور دلکش نظارے پیش کر رہے ہیں ،،، اور یہ علاقے سیاحوں کے لیے پُر کشش مقامات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے کیمرہ مین احمد مدخلی نے مذکورہ وادیوں اور بالائی علاقوں کے حُسن کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ مدخلی جو آٹھ برس سے فوٹوگرافی کے مشغلے سے وابستہ ہیں، قدرتی مناظر کے حسن کے دلدادہ ہیں اور ان پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ “وادی لجب کی چٹانوں کے درمیان شگاف ہیں جن کے درمیان سے بارشوں کا پانی نکل کر آتا ہے۔ یہ وادی مقامی لوگوں اور دور سے آنے والوں کے لیے اہم تفریحی مقام شمار کی جاتی ہے۔ یہاں پر ایک باغ بھی ہے جس کے درختوں کی اونچائی 10 میٹر سے زیادہ ہے”۔مدخلی کے مطابق جہاں تک وادی خُلَب کا تعلق ہے تو یہ جزیرہ نما عرب کی اہم ترین وادیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے کناروں پر واقع شہروں میں اہم ترین الخوبہ ہے جو الحرث ضلعے کا انتظامی مرکز بھی ہے۔ یہاں کے یادگار مقامات میں العين الحارہ نمایاں اہمیت رکھتا ہے جو وادی دہوان جانے والے راستے پر واقع ہے۔ یہ وادی جازان صوبے کی خوب صورت ترین جگہاؤں میں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں