207

جھوٹی الزام تراشی پر سعد رفیق کا فواد چودھری کو ہرجانے کا نوٹس

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس ) تحریک انصاف کے رہنما نے 22 فروری کی میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگائے، وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی جانب سے تحریک انصاف انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نے 22 فروری کی میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگائے، پروپیگنڈے کا مقصد الیکشن سے قبل وزیر ریلوے کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے ۔ فواد چوہدری ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگیں،14دن میں معافی نہ مانگی گئی تو وزیر ریلوے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں