45

پاکستان ملی لیبرفیڈریشن کےوفد کی یوٹیلیٹی سٹور ورکرز کےساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے وفد کی یوٹیلیٹی سٹور ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنے میں شرکت، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن و پیغام واپڈا یونین کے صدر سراج الدین ثاقب کی سربراہی میں وفد نے یوٹیلیٹی ورکرز کے رہنماﺅں سے ملاقات کی اور ڈی چوک میں جاری مطالباتی احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،یوٹیلیٹی ورکرز کے رہنماﺅں انور وقار، عارف شاہ و دیگر نے ملی لیبر فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کی حمایت کا خیر مقدم کیا ۔احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین ثاقب کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور ورکرز کے مطالبات جائز ہیں ،حکومت یوٹیلیٹی سٹور ز کے ہزراوں ورکرز کااستحصال کرنا بند کرے، حکومت ماضی کی غلطیوں کو سدھارتے ہوئے جلد از جلد یوٹیلیٹی سٹور ورکرز کے مطالبات منظور کرے اور انہیں ان کے جائز حقوق فراہم کرے، ورکرز کی کی جدوجہد قابل ستائش ہے، مزدورلوگوں کا اتحاد خوش آئند اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ مزدور قیادت اب بکنے اور جھکنے والی نہیں ہے، ماضی میں واپڈا کی نجکاری کر کے ورکرز کا استحصال کیا گیا،موجودہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو سدھار کر ورکرز کے حقوق بحال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں