32

سعودی ولی عہد کے زیرِ صدارت انٹیلی جنس ایجنسی کی تنظیمِ نو کے لیے کمیٹی کا اجلاس

ریاض(پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کی تنظیم نو کے لیے قائم کردہ وزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں ایجنسی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے ایک بیان کے مطابق کمیٹی نے انٹیلی جنس ایجنسی کی موجودہ صورت حال اور اس میں اصلاحات کے منصوبے پر غور کیا ہے۔گذشتہ ہفتے سعود ی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔یہ کمیٹی سعودی عرب کے خفیہ ادارے ( جنرل انٹیلی جنس پریذیڈینسی) کی تشکیلِ نو کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں