36

جماعةالدعوة کامقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضہ کے71 برس مکمل ہونے اورکشمیر میں جاری قتل و غارت گری کیخلاف ملک گیر سطح پرزبردست احتجاج

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پرمقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضہ کے71 برس مکمل ہونے اورکشمیر میں جاری قتل و غارت گری کیخلاف ملک گیر سطح پرزبردست احتجاج کیا گیا۔لاہور، کراچی، گوجرانوالہ،فیصل آباد،سیالکوٹ،ملتان،کوئٹہ،پشاور اور مظفر آبادسمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیاجن میں طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں و علاقوں میں کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ مظاہروں کے دوران ہزاروں شرکاءکی جانب سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی۔علماءکرام نے خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں بھی پاس کیں۔آج 27اکتوبر کو بھی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ چوبرجی چوک میں کیا گیا جس میںمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعة الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید،ابوالہاشم ربانی،عقیل چوہدری ایڈدوکیٹ،میاں عامر عباس، حافظ عابد،میاں غلام مصطفی ،حافظ عثمان شفیق،حبیب الرحمان چیمہ و دیگر نے خطاب کیا۔چوبرجی میں مظاہرہ کے شرکاءنے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر برہان تیرے لہو سے دیپ آزادی کے چلیں گے،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،عبدالمنان وانی اور معراج الدین بنگرو شہید کا لہو تحریک آزادی کے لئے روشن باب،و دیگر تحریریں درج تھیں۔شرکاءکشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں اور پاکستانی پرچم میں دفن ہو رہے ہیں اگر ان حالات میں پاکستان خاموش رہا تو یہ مجرمانہ غفلت ہو گی۔ ملک کے کونے کونے میںاسلامیان پاکستان کو بیدار کیا جائے۔کشمیریوں کے ساتھ حکومت اور عوام کو کھڑا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے وطن عزیز پاکستان میں ایک تحریک برپا کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالہ سے وکلاءکو کردار ادا کرنا چاہئے۔وکلاءبرادری نے جس طرح ماضی میں بھرپور تحریک چلائی اور قانون کا لوہا منوایا اسی طرح کشمیر کی تحریک کے لئے بھی وکلاءکردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی کے پروپیگنڈے میں چھپانا چاہتا ہے۔بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں وکلائ،سول سوسائٹی کو میدان میں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کمیٹی کو منظم کرے،کشمیرکے حوالہ سے قائم وزارت کو متحرک کیا جائے۔وزارت خارجہ میں کشمیر کے حوالہ سے ڈیسک بنایا جائے جو کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ پاکستانی سفارتخانے کشمیر کے مسئلہ کو ایک مشن بنا کر دنیا کو سمجھائیں۔ہم نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک بھر میں بھر پور تحریک منظم کرنی ہے۔اس کے لئے حکومت سے لے کر عوام تک سب کو متحرک ہونا چاہئے۔کشمیری قوم جس طرح جرا¿ت و استقامت سے قربانیاں پیش کر رہی ہیں ماضی قریب میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عقیل چوہدری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ بار نے کشمیر کمیٹی قائم کر دی ہے۔کراچی سے پشاور تک پاکستان کے وکلاءکشمیریوں کی تحریک کے لئے حافظ محمد سعید کا ساتھ دیں گے۔جماعة الدعوة لاہور کے مسﺅل ابوالہاشم ربانی، عقیل چوہدری ایڈووکیٹ، میاں عامر عباس،حافظ عابد، میاں غلام مصطفیٰ،حافظ عثمان شفیق،حبیب الرحمان چیمہ ودیگرنے کہا کہ 27اکتوبر کو انڈیا نے فوج داخل کر کے کشمیر پر قبضہ کیا۔آج پورے کشمیر میں بھارت کے خلاف کشمیریوں کی آواز گونجے گی۔کشمیری پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ہم ان کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار رکرتے ہیں۔اسلام آباد میں جماعة الدعوة کے زیر اہتمام جامع مسجد قبا آئی ایٹ مرکز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،شفیق الرحمان اوریاسر بٹ نے خطاب کیااور کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔وہاں کیمیائی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں۔کشمیریوں کا صرف ایک نعرہ ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں ۔میڈیا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو نشر کرے۔جماعةالدعوة فیصل آباد کے زیر اہتمام ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے بعد کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔مظاہرہ سے شیخ فیاض احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ جماعة الدعوة سیالکوٹ کے زیر اہتمام حاجی پورہ روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت محمد احسان اللہ نے کی۔گوجرانوالہ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعة الدعوة کے زیر اہتمام مرکز اقصی گوجرانوالہ میں احتجاجی پروگرام ہواجس سے جماعة الدعوة گو جرانوالہ کے مسﺅل مزمل اقبال ہاشمی،الشیخ عبداللطیف و دیگر نے خطاب کیا۔کراچی میں جماعةالدعوة کی طرف سے یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی یوسف کشمیری، راشد علی، شاہد محمود، حافظ محمد امجد و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بھارتی ترنگا بھی نذر آتش کیا گیا۔جماعةالدعوة کی طرف سے ملتان میں مرکز سعد بن ابی وقاص سے چوک کچہری تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ریلی کی قیادت ابو معاذ عمران، میاں سہیل احمد و دیگر نے کی۔ جماعةالدعوة کے زیر اہتمام قصور،جہلم، ساہیوال، بہاولپور،وہاڑی، چکوال، ڈی جی خاں، ڈیرہ اسماعیل خان و دیگر شہروں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں