43

آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(پاکستان اپ ڈیٹس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے، ان دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائے گئے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا، دہشت گردی کی بھیانک کارروائیوں میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزا سنائی۔ سزائے موت پانے والوں میں ریحان علی، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمد مجید، محمد عاقل، سیف اللہ، محمد شیر علی، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، اور یہ مسلح افواج ، قانو ن نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں اور سنگین جرائم سمیت مجموعی طور پر 3 شہریوں اور 19 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والوں میں مالم جبہ میں پی ٹی ڈی سی کے ہوٹل کو تباہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں