41

مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی بنیاد بنے گا:علی محمدخان

اسلام آباد( پاکستان اپ ڈیٹس)سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کیجانب سے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی جائزہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی بنیاد بنے گا، بھارت ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے ،مسئلہ کشمیر کو قومی وعالمی سطح پر اٹھانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے ، نوجوان سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں،سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کی تحقیقاتی رپورٹ قابل تحسین ہے۔تحقیقاتی رپورٹ شائع کرنے پرسنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اس سے نوجوانوں کیلئے تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سابق ہائی کمشنر عبدالباسط، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان، عالمی تعلقات عامہ کے ماہر ڈاکٹرمنظورر آفریدی ،ڈین رفاہ یونیورسٹی پبلک پالیسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راشد آفتاب ،ڈائرکٹر جنرل سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز آصف خورشید، مینیجنگ ڈائریکٹرکاشف ظہیر کمبوہ نے بھی خطاب کیا ۔سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کی تحقیقاتی رپورٹ ہیومن رائٹس وائلیشن ان کشمیر کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ،وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بطور اُمت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے ہم کشمیر کے لوگوں کا درد محسوس کرتے ہیں،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے لوگ اپنا بنیادی حق آزادی حاصل کریں گے،بھارت کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کررہا ہے،بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنما جوانی کی عمر میں ہی اسی سالہ بوڑھے لگتے ہیں،کشمیر کے کے جوانوں کے سامنے جب ان کی ماﺅں بہنوں کی عصمت دری ہو گی تو پھر کشمیر کے نوجوان پتھر اور ہتھیار ہی اٹھائیں گے،ٓںانہوں نے مزید کہا کہ مضبوط اور عالمی سطح پر باوقار پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے،پاکستان کشمیر کے لوگوں کی امیدوں کا محور و مرکز ہے،ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا درد محسوس کرنا ہے،نوجوان سوشل میڈیا پر کشمیری بھائیوں کی آواز بن جائیں ،جب نوجوان مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائیں گے تو حکمتوں کو بھی احساس ہو گا ،سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز نے بہت شاندار تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور اٹھانے کی ضرورت ہے،گذشتہ حکومت کا مسئلہ کشمیر پر رسپانس ٹھیک نہیں تھا،مسز فرخ خان، ڈاکٹرمنظورر آفریدی ،ڈاکٹر راشد آفتاب ، آصف خورشید، کاشف ظہیر کمبوہ ودیگر کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ریاستی دہشتگردی کی تاریخ لکھی گئی تو بھارتی فوج کا کشمیر میں ظلم وستم سرفہرست ہوگا،کشمیر کا نام سنتے ہی حراستیں ،جبری گمشدگیاں ،بیوہ خواتین،اجتماعی قبریں،اور عصمت دری کا شکار زندہ لاشیں ذہین میں آتی ہیں،کشمیر دو ایٹمی ملکوں کے درمیان خطرناک تنازعہ ہے،جنوبی ایشیاءکے علاقائی امن کیلئے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں