46

دوسری پہچان کانفرنس یکم دسمبر کواسلام آباد میں منعقد ہوگی: کاشف ظہیر کمبوہ

اسلام آباد (خنیس الرحمن )یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دوسری پہچان کانفرنس یکم دسمبر کو ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت کیلئے یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں،کانفرنس کی صدارت چئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاشف ظہیر کمبوہ کریں گے جبکہ کانفرنس سے سابق سفیر عبدالباسط خان،مسز فرخ ممبر قومی اسمبلی ،ظفر بختاوری،صاحبزادہ سلطان احمد علی،قائد اعظم کے روح رواں آزاد بن حیدر سمیت پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار،میڈیا ایکسپرٹ کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنما بھی خطاب کریں گے،چئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاشف ظہیر کمبوہ کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں ایک نیا جذبہ اور روح پیدا کرنا اور پاکستان کا مثبت امیج سامنے لانا ہے تا کہ نوجوان امت مسلمہ کی امیدوں کے محور پاکستان اور خطے کی ابھرتی ہوئی معاشی قوت پاکستان کو پہچان سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں