28

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملک برائے داخلہ امور شہر یار آفریدی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں چین، روس اور امریکا کے ساتھ تعلقات اور ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے شرکاء کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا، جب کہ ملک میں ہونے والے حالیہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں