55

رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے مرکزی انتخابات:عبدالغنی شہزاد، محمدشاہدمحمود،معاویہ کشمیری اور مفتی کریم اختر اورکزئی کے مقابلہ

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے مرکزی انتخابات:عبدالغنی شہزاد، محمدشاہدمحمود،معاویہ کشمیری اور مفتی کریم اختر اورکزئی کے مقابلہ میں امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں ، محمدشاہد محمود ، صدیق احمد فاروق اور دیگر ممبران کے ووٹ سے آئندہ تین سال کیلئے منتخب ہوں گے اس سلسلے میں صدارت کیلئے سنئیر کالم نگار اور پاکستان اپڈییٹس ڈاٹ کام کے ایڈیٹر محمدشاہدمحمود ، دی گلڈ کے ایڈیٹر انچیف وکالم نگار عبدالغنی شہزاداورچیف ایڈیٹر:الاظہارڈاٹ کام، ایڈیٹر:سی این سی نیوز ٹی وی معاویہ کشمیری جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے ممتازادیب مصنف اور بزم تعلیم سیریز کے ایڈیٹر مفتی کریم اختر اورکزئی نوجوان بلاگر وکالم نگارصدیق احمد فاروق اخبار جمعیتہ کے ایڈیٹر اور صحافی خرم شہزاد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ملک بھر سے ممبران آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے 10 نومبرکو آئندہ تین سال کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹری کا چناو کریں گے۔واضح رہے رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان میں اسلامی صحافت کی ترویج اورعلمی وادبی سرگرمیوں کی علمبردار تنظیم ہے جو ہر قسم تفرقات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی اسلامی تشخص اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھتی ہے۔ تنظیم نوجوان نسل کو قلم اور سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں اہم کرداد ادا کررہی ہے اسلامی سوچ صحافت رکھنے والی پاکستان کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔جو ملک بھر میں فعال شاخوں کی حامل ہے۔ ملکی سطح پر ان کی شاندار خدمات ہیں، اس سے وابستہ سینئیر ترین کالم نگار ، تجزیہ نگار ، ادیب شعراءسرگرم عمل ہے ، اراکین کے ہاں مدتی انتخابات کی بڑی اہمیت ہے اس کے بعد منظم مرکزی کابینہ سامنے آنے کی توقع ہے اور غیر فعال اراکین سے عہدے لے کر صرف ممبر شپ دی جائے گی۔اس سے قبل خواتین کے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس میں بیگم صفیہ اسحاق مرکزی چیئرپرسن ،مسز بشریٰ نسیم سینئر مرکزی وائس چیئرپرسن اوررابعہ عظمت چیئرپرسن پنجاب منتخب ہوئیں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں