140

المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور ، ایلیٹ سکول کے اشتراک سے علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور اور ایلیٹ سکول چوبرجی چوک لاہور کے اشتراک سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بہت زبردست آواز اور انداز میں ملی نغمے، کلام اقبال ، اردو تقریر ،انگلش تقریر اور ٹیبلو پیش کرکے سامعین کے دل جیت لیے پروگرام کے مہمان خصوصی محترم جناب ابوبکر صاحب پنجاب یونیورسٹی لاہور، محترم جناب مدثر طیب صاحب وائس پرنسپل ایلیٹ سکول اور محترمہ فرزانہ صاحبہ پرنسپل ایلیٹ سکول چوبرجی لاہور تھے مہمانان خصوصی بچوں کا جزبہ اور علامہ اقبال سے دلی محبت دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہوگئے پروگرام کے اختتام پر مجھ ناچیز نے بچوں کو دلچسپ بیلون گیم کروائی اورعلامہ محمد اقبال کی زندگی پر کہانی سنائی اور محترمہ فرزانہ صاحبہ نے علامہ اقبال کی بچوں کے لیے نصیحت بچوں تک پہنچائی پھر تمام پروگرام میں پارٹیسپیٹ کرنے والے بچوں میں المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور کی طرف سے انعامات تقسیم کرکے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں