57

کیلیفورنیا میں خوفناک آگ,1000سےزائد افراد تاحال لاپتہ

کیلی فورنیا(پاکستان اپ ڈیٹس )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصوں میں لگنے والی آگ کے سبب اب تک لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک مقامی اہلکار نے جمعے کی شب بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاپتہ افراد کی تعداد 631 سے بڑھ کر 1,011 تک کا پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق آٹھ نومبر کو کیلیفورنیا کے جنگلاتی علاقے میں لگنے والی یہ آگ اب تک 146,000 ایکڑ زمین کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ اس دوران 47 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جن میں سے بارہ سو کے قریب عارضی پناہ گاہوں میں قیام کیے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں