55

ٹرمپ پاکستان جیسی قربانیاں دینےوالے کسی اوراتحادی کا نام تو بتائیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے گئےپاکستان مخالف بیان پردوٹوک موقف اپنایاہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں امریکی صدرکو مخاطب کرکےکہا ”مسٹر ٹرمپ کی تقریر کے بعد ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے تو کوئی پاکستانی نائن الیون میں ملوث نہیں تھالیکن پاکستان نے امریکہ کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں حصہ لیا۔ دوسری بات،دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں جبکہ اسے 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، اس کے مقابلے میں امریکی امداد انتہائی معمولی یعنی صرف 20 ارب ڈالر تھی“۔عمران خان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقے تباہ ہوگئے اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانیوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ چوتھی بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو زمینی اور فضائی راستے بالکل مفت فراہم کیے گئے، کیا مسٹرٹرمپ کسی اوراتحادی کا نام بتاسکتے ہیں جس نے ایسی قربانیاں دی ہوں؟۔عمران خان نے واضح کیا کہ امریکہ پاکستان کو اپنی ناکامیوں کیلئے قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے اس بات کا جائزہ لے کہ ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو اور ڈھائی لاکھ افغان فوجیوں اور مبینہ طور پر ایک ٹریلین ڈالر کے اخراجات افغانستان میں کیے جانے کے باوجود آخر کیوں آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں