133

فاﺅنڈیشن آف ایفیکٹو ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے تیسرے قومی تعلیمی سیمینار کی تیاریاں عروج پر

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )پنجاب یونیورسٹی میں فاﺅنڈیشن آف ایفیکٹو ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام تیسرے قومی تعلیمی سیمینار کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔24نومبر بروز ہفتہ کو شیخ زید اسلامک سنٹر میں ہونے والے تعلیمی سیمینار میں ملک بھر سے نامور ماہرین تعلیم ،پالیسی میکرز اور دانشور حضرات خطاب کریں گے۔سیمینار کا آغاز صبح نو بجے ہو گا۔فاﺅنڈیشن آف ایفیکٹو ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام ”ہم کیسی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،ہمیں کیسی تعلیم چاہئے“ کے عنوان سے ہونے والی تعلیمی کانفرنس سے نامور ماہر تعلیم عباس حسین،اوریا مقبول جان،ڈاکٹر عبدالوہاب سوری ،اختر عباس، ڈائریکٹر فیل انجینئر نوید قمر،ذاکر خان،محمد شعیب مرزا ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس خطاب کریں گے۔فاﺅنڈیشن آف ایفیکٹو ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے ڈائریکٹر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے ملک میں تبدیلی کا آغاز تعلیمی نظام میں تبدیلی سے کرنا ہوگا۔ ہمارے بچے ملک عزیز کے ساتھ ساتھ دنیا کے بہترین افراد اسی صورت بن سکتے ہیں جب ان کی نفسیات کو مدنظر رکھ کر تعلیم و تربیت کا کام کیا جائے۔ کسی بچے کی نفسیات، اس کی ضروریات، معاشرے کے اس بچے پر اثرات اور موثر طریقہ ہائے تدریس کو جانے بغیر آج کا استاد بچوں پر مثبت اثرات مرتب نہیں کر سکتا۔ اسی سوچ کو معاشرے بالخصوص تعلیمی حلقوں میں عام کرنے فاو نڈیشن آف ایفیکٹِو ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے تحت تیسرا قومی سیمینار 24 نومبر کو جامعہ پنجاب کے شیخ زید آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں