206

برطانوی شہر لیسیسٹر میں خوفناک دھماکا

لندن(پاکستان اپ ڈیٹس ) برطانوی شہر لیسیسٹر میں خوفناک دھماکا ہوا جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔ یہ دھماکا لندن سے 145 کلومیٹر دور لیسیٹر شہر میں ہوا۔ دھماکے کی گونج میلوں دور تک سنی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ ایک تصویر جو قدرے دور سے لی گئی اس میں دھماکے کے بعد لگی ہوئی آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ پولیس نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ یہ دھماکا ایک اسٹور میں ہوا ہے جس کے اوپر مکانات اور اطراف کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا ہنکلے روڈ پر واقع ویسٹرن پارک اسٹور میں ہوا ہے اور پولیس نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس وقت چھ فائر انجن آگ بجھانے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں تاہم دھماکے میں ایک اسٹور مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں