47

سیف اللہ خالد کی سربراہی میں وفد کی مولانا طارق جمیل سے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر تعزیت

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد کی سربراہی میں وفد نے تبلیغی مرکز رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر تعزیت کی۔وفد میں ملی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ،فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی مسلم لیگ حافظ خالد ولید،مولانا رمضان منظور،عبدالوحید شاہ و دیگر بھی شامل تھے۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے تبلیغ دین کے لئے حاجی عبدالوہا ب کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی دعوت دین کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔تعزیت کے لئے آنیوالے وفد کے شرکاءنے مولانا عبدالوہاب کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں