54

لوئراورکزئی میں مدرسے کے باہر دھماکے سے 31 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ہنگو(پاکستان اپ ڈیٹس) کلایا بازار میں واقع مدرسے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 31افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں واقع مدرسے کے داخلی دروازے کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اورکزئی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے اور اس میں ملوث لوگ بھیڑیے ہیں۔ اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی کا واقعہ پوری قوم کے لئے سانحہ ہے، امتحان کی گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کے بہترین علاج کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں