43

آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(پاکستان اپ ڈیٹس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے، جب کہ 22 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائے گئے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا، دہشت گردی کی بھیانک کارروائیوں میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزا سنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں