34

مقبوضہ کشمیرمیں آج پھر بھارتی بربریت سے 2 کشمیری شہید

سری نگر(پاکستان اپ ڈیٹس )ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک بار پھر قابض فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، جس کے بعد بارہ دنوں میں شہادتوں کی تعداد 32 ہوگئی۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرپیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ گزشتہ روزبھی ضلع کلگام اورپلوامہ میں بھارتی فورسزکی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں