38

آسیہ اندارابی صاحبہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:کشمیری طلباءتنظیم سٹوڈنٹس آف کشمیر ساگا

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )کشمیری طلباءتنظیم سٹوڈنٹس آف کشمیر ساگاکے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے حریت رہنما و دختران ملت کشمیر کی سربراہ آپا آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے مردوں اور نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں،کسی بھی تحریک میں جب نوجوان اور خواتین شامل ہو جائیں تو تو پھر وہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے،محترمہ آسیہ اندارابی ایک تحریک کا نام ہے آسیہ اندارابی جیسے باہمت لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،محترمہ آسیہ اندرابی تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہیں،بوکھلاہٹ کے شکار ہندوستان نے محترمہ آسیہ اندارابی کو ایک عرصے سے جیل میں بند کر رکھا ہے،بھارت جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لے کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کا جذبہ ختم نہیں کر سکتا،ان خیالات کا اظہارسابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر ،جموں کشمیر سیلف ڈٹرمنیشن موومنٹ کے سربراہ راجہ نجابت ،تحریک نوجوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین عبداللہ حمید گل ،دختران ملت کی سربراہ آپا آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم ،ڈاکٹر مجاہد گیلانی،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبداللہ گیلانی،بنات المسلمین کی چیئرپرسن سمیرا فرخ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما صاحبزادہ ذوالفقار علی، ودیگر نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںمنعقد ہونے والے سیمینار میںبھارتی بدنام زمانہ جیل تلہاڑ میں قید حریت رہنما و دختران کشمیر کی سربراہ آسیہ انداربی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔بھارت میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہآسیہ اندارابی صاحبہ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں،آسیہ اندارابی صاحبہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،لاکھوں کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے شہید ہو چکے ہیں،پاکستان کو جو کردار ادا کرنا چاہئیے تھا وہ کردار ادا نہیں کیا گیاپاکستان میں بھارت کے ساتھ تجارت کی باتیں کرنے والوں کو شاید پاکستان اور کشمیر کے خلاف بھارتی عزائم کا اندازہ نہیں،بھارت مزاکرات کی میز پر آ کر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرے گا،مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے بھارت پر عالم دباو بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے،تمام سیاسی جماعتیں کا مسئلہ کشمیر پر ایک ہی مقف رکھتی ہیں،پاکستان کی سب سیاسی جماعتوں کا مقصد کشمیر کی آزادی اور حریت قائدین کی ہر ممکن مدد ہے،بھارتی فورسز کشمیر میں پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارم پر کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال روکنے کیلئے اقدامات کرے،جموں کشمیر سیلف ڈٹرمنیشن موومنٹ کے سربراہ راجہ نجابت ،عبداللہ حمید گل ، ،ڈاکٹر مجاہد گیلانی،عبداللہ گیلانی، صاحبزادہ ذوالفقار علی، ودیگرکا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر کے وہ لوگ جو بیرون ممالک میں ہیں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں تک لے کر پہنچیں،کشمیری قیدیوں کو بھارتی جیلوں میں ٹارچر کیا جاتا ہے،نوجوان سوشل میڈیا پر کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں،کشمیری رہنماﺅں نے مزید کہا کہ جب تک ایک کشمیری بھی باقی ہے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں