36

پاکستان میں امن بحالی کے ساتھ افغانستان میں بھی امن کے خواہاں ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(پاکستان اپ ڈیٹس ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ بارڈ کے اس پار افغانستان میں بھی امن کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کے نمائندوں کو سیکیورٹی کی صورتحال اور ملک میں جاری مستحکم آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن سے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی، ہم استحکام کی طرف جارہے ہیں اور پاکستان میں امن کی بحالی کے ساتھ افغانستان میں بھی امن کے خواہاں ہیں۔میجر جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان میں اپنے رپورٹرز کے ذریعے پاکستان کو دیکھتی ہے، میڈیا کا پاکستان کو حقیقی اور مثبت انداز میں دکھانے میں انتہائی اہم کردار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں