32

بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس گزر گئے، مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر

نئی دہلی(پاکستان اپ ڈیٹس ) بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال بیت گئے۔ مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو چھبیس برس بیت گئے ۔لیکن مسجد پرحملے اوربعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کو آج تک سزانہیں دی جا سکی۔ چھ دسمبر 1992 دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج 26 برس مکمل ہوگئے۔ اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور 1528 میں تعمیر کی گئی۔ لیکن انتہا پسند ہندؤوں نےدعویٰ کردیا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں